وزارت دفاع

ریئر ایڈمیرل نیلسن ڈی سوزا نے ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، پونے کے کمانڈینٹ کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 21 JUN 2024 5:33PM by PIB Delhi

ریئر ایڈمیرل نیلسن ڈی سوزا نے ایئر وائس مارشل وویک بلوریا سے ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (ایم آئی ایل آئی ٹی)، پونے کے کمانڈینٹ کے طور پر عہدہ سنبھالا ہے۔ ڈفینس سروسیز اسٹاف کالج، ویلنگٹن اور نیوَل وار کالج، گوا کے ایک کامیاب سابق طالب علم ایڈمیرل ڈی سوزا نے مارچ 1991 میں کمیشن ہونے کے بعد سے بھارتی بحریہ میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔

بھارت کے سرکردہ سہ خدمات تکنیکی تربیتی اداروں میں سے ایک کے نئے کمانڈینٹ کے طور پر، جو دوست ممالک کے لوگوں سمیت تینوں خدمات کے درمیانہ درجے کے افسران کو تربیت فراہم کرتا ہے، ریئر ایڈمیرل ایم آئی ایل آئی ٹی کے تعلیمی پروگراموں کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے اور تینوں خدمات کے درمیان ارتباط اور اتحاد  سے متعلق کوششوں کو آگے بڑھائیں گے اور سرکردہ تکنالوجیوں کے شعبے میں صنعت اور تعلیمی شعبے کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں گے۔

نئی قیادت کے تحت، ایم آئی ایل آئی ٹی کا مقصد اعلیٰ مہارت کے حامل تکنیکی اعتبار سے مضبوط سورما افسران کو تیار کرنا ہے جو بھارت میں مسلح افواج کو مستقبل میں تیار افواج میں تبدیل کریں گے۔

 

 

**********

 

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7710



(Release ID: 2027712) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Marathi , Hindi