وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ نے یوگا کا بین الاقوامی  دن (آئی ڈی وائی ) -2024منایا


آئی او آر اور مغربی بحرالکاہل میں تعینات ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز مشن نے، سمندر اور غیر ملکی بندرگاہوں میں یوگا تقریبات کا انعقاد کیا

Posted On: 21 JUN 2024 6:05PM by PIB Delhi

 یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی 24) 21 جون 24 کی صبح ،بحری جہازوں اور ساحلی تنصیبات پر سوار ہندوستانی بحریہ کے عملے کے ذریعہ ’’اپنے اور معاشرے کے لیے یوگا‘‘ کے موضوع کے ساتھ منایا گیا۔بحری عملے کے سربراہ دنیش کے ترپاٹھی اور نیوی ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن  کی صدر محترمہ ششی ترپاٹھی نے چانکیا باغ، نئی دہلی میں یوگا سیشن میں شرکت کی۔

آئی ڈی وائی جشن کے ایک حصے کے طور پر، کامن یوگا پروٹوکول اجلاس، بحریہ کے بحری جہازوں پر سمندر میں اور بندرگاہوں ،بشمول غیر ملکی بندرگاہوں، پر منعقد کیے گئے۔ دفاعی شہری اور ان کے خاندان کے افراد  سمیت بحریہ کے اہلکاروں نے اس دن خاص طور پر منعقدہ یوگا پروگراموں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ دوستانہ غیر ملکی بحریہ کے تربیت یافتہ افراد نے بھی یوگا ڈے کی سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

آئی او آر اور مغربی بحرالکاہل میں تعینات ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں کے مشن نے سمندر اور غیر ملکی بندرگاہوں میں یوگا اجلاس کا انعقاد کیا۔ جبوتی میں بحری جہاز  آئی این ایس کولکتہ اور تبار، ماریشس کے پورٹ لوئس میں آئی این ایس سنینا ، عمان کے  سلالہ میں آئی این ایس ترکش،سری لنکا کے ترنکومالی میں  آئی این ایس کامورتا،  انڈونیشیا  کے  بیلوان میں آئی این ایس سریو نے متعلقہ بندرگاہوں میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا، جس سے یوگا کے جذبے کو سمندروں میں پھیلایا گیا۔

جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے میں یوگا کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے، یوگا کے عالمی دن کے موقع پر 11 جون 24 سے تمام بحری اسٹیشنوں پر یومیہ یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف بحری یونٹوں میں یوگا سے متعلق کوئز، پوسٹر سازی اور ڈرائنگ کے مقابلے اور یوگا کے ماہرین کے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ صحت مند طرز عمل کو فروغ دینے کے لیے، زیادہ تر اداروں/دفاتر میں عام دفتری اوقات کے دوران   دفتری جگہوں پر بھی یوگا کا انعقاد کیا گیا۔

بحریہ کے اہلکاروں کی خواتین اور خاندانوں کے لیے یوگا کو طرز زندگی کے طور پر اپنانے کے لیے خصوصی یوگا پروگرام ،بحریہ کی فلاح و بہبود اور تندرستی کی ایسوسی ایشن کے ذریعے تمام بڑے نیول اسٹیشنوں پر منعقد کیے گئے۔

گزشتہ 10 دنوں کے دوران، دفاعی شہری اور ان کے اہل خانہ سمیت ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں نے پورے دلجموئی سے یوگا سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اس سال کے بین الاقوامی یوم یوگا – ’اپنے اور معاشرے کے لئے یوگا‘ کے موضوع کی حقیقی روح کو اپنایا۔

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U:7700)


(Release ID: 2027689)
Read this release in: English , Marathi , Hindi