امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے، تیاگراج اسٹیڈیم میں، 10ویں بین الاقوامی یوگا دن کی تقریبات میں شرکت کی


بہت سے ممالک نے یوگا کو اپنایا ہے اور اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں: جناب جوشی

وزیر اعظم نے عالمی پلیٹ فارم پر یوگا کو مقبول بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے: جناب جوشی

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2024 5:05PM by PIB Delhi

یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج یہاں تیاگراج اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہرے کی قیادت کی۔ مرکزی وزیر نے سب کو صحت مند یوگا کے دن کی مبارکباد دی اور صحت مند رہنے کے لیے ہندوستانی یوگا کے نظام کو اپنانے کے لیے پوری قوم کو مبارکباد دی۔

جناب جوشی نے یوگا کی مشق کو بحال کرنے میں  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ وزیر اعظم کی انتھک کوششوں نے عوام میں یوگا کی مشق کرنے کی دلچسپی کو پھر سے جگایا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جناب وزیر اعظم نے یوگا کو عالمی پلیٹ فارم پر مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بہت سے ممالک نے یوگا کو اپنایا ہے اور اس کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ان ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا ،جنہوں نے اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کرنے میں مدد کی اور 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر نامزد کیا۔ اس سال وزیر اعظم نے، آج جموں و کشمیر  کےسری نگرسے یوگا کےبین الاقوامی دن کی تقریبات سے خطاب کیا ہے۔

وزیرمملکت جناب بی ایل۔ ورما نے بھی اس پرجوش اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔  محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا، محکمہ امور صارفین (ڈی او سی اے)، کی سکریٹری محترمہ ندھی کھرے اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (این این آر ای)میں سکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلا  بھی بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہرے کے دوران موجود تھے۔ صبح سویرے  کےیوگا اجلاس میں محکمہ کے سینئر افسران کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔

نئی دہلی  کےکانسٹی ٹیوشنل کلب آف انڈیا میں بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہرے کا دوسرا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ ڈی ایف پی ڈی اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے عہدیداروں نے اس تقریب میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس سال کے آئی وائی ڈی کا موضوع ’اپنے اور معاشرے کے لئے یوگا ‘ ہے۔

 

************

 

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U:7691)

               


(रिलीज़ आईडी: 2027667) आगंतुक पटल : 60
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Kannada