وزارت دفاع
‘‘خود اور معاشرے کے لیے یوگ ’’: ہندوستانی فوج نے یوگ کا 10واں بین الاقوامی دن منایا
Posted On:
21 JUN 2024 12:00PM by PIB Delhi
یکجہتی اور ہم آہنگی کی لازوال روایت کو مناتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے آج پورے ملک میں یوگ کا 10 واں بین الاقوامی دن منایا۔ اس تقریب میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں، ان کے اہل خانہ ، بچوں، سابق فوجیوں، این سی سی کیڈٹس اور شہری برادری نے مختلف مقامات پر زبردست طریقے سے حصہ لیا ۔ شمال میں ( مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ) سیاچن گلیشیر کی برف سے ڈھکی بلند و بالا پہاڑیوں پر ، کنیا کماری (تمل ناڈو) کے ساحلی علاقوں اور انڈمان نکوبار کے ساحلی جزیروں پر تعینات فوجیوں نے یوگاسن بھی کیے ۔ یوگ کی یہ تقریب مغرب میں لونگے والا (راجستھان) اور کچھ (گجرات) کے علاقوں سے لے کر مشرق میں کیبی تھو (اروناچل پردیش) اور امپھال (منی پور) کے پہاڑی علاقوں تک بھی منائی گئی ۔
عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ، قدیم شہر متھرا میں منعقد کی گئی تقریبات میں تمام رینک کے افسروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ شامل ہوئے ۔ فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
دلی میں، یوگ کا بین الاقوامی دن کریپا پریڈ گراؤنڈ، دلی چھاؤنی میں منایا گیا، جہاں خدمات انجام دینے والے ہندوستانی فوج کے جوانوں، دوست ممالک کے دفاعی اتاشیوں کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور این سی سی کیڈٹس نے شرکت کی ۔ دلی میں یوگ اجلاس کی قیادت فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے کی ۔
ہندوستان کے علاوہ یوگ کا عالمی دن دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے مشنوں میں تعینات تمام ہندوستانی فوج کے دستوں نے بھی منایا ۔ تقریب میں مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
آرمی پیرا اولمپک نوڈ میں آرمی کے پیرا ایتھلیٹس، آرمی بوائز / گرلز اسپورٹس کمپنی کے کیڈٹس نے بھی یوگ کے عالمی دن کے موقع پر بھرپور انداز میں اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔ معمر کھلاڑیوں نے آیوش کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ کامن یوگ پروٹوکول کے علاوہ مراقبہ کے طریقوں پر مرکوز خصوصی یوگ اجلاس میں حصہ لیا ۔
تقریبات میں مقامی آبادی بشمول سرحدی دیہات سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی شرکت کی ۔
اس تقریب میں یوگ کے ماہر انسٹرکٹرز کو شامل کیا گیا ، جنہوں نے جسمانی تندرستی، ذہنی سکون اور روحانی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ‘آسنوں’ اور سانس لینے کے آسنوں کو کرنے میں شرکاء کی رہنمائی کی ۔ اس سال کا موضوع ، ‘‘خود کے لیے اور سماج کے لیے یوگ ’’ ، جو اِن تقریبات میں گہرائی سے چھایا رہا اور جس میں تمام اہلکاروں نے قوم کی خدمت میں اپنے عزم اور ذمہ داریوں کو تقویت دینے کے اپنے عہد کو دوہرایا ۔
اس تقریب نے زمانۂ قدیم سے چلے آرہے اُس عمل کے عالمی جشن کی ایک دہائی کی نشاندہی کی ، جس نے اِس سے جسمانی، ذہنی اور روحانی تندرستی کے لیے پیش کیے جانے والے فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے ۔
یوگ قدیم ہندوستانی روایت کا ایک انمول تحفہ ہے جو ذہن اور جسم کے درمیان ہم آہنگی پر مرکوز ہے ۔ ہندوستانی فوج نے روایتی طور پر یوگ کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے اور اسے معمول کی فٹنس سے متعلق سرگرمیوں میں اپنے تربیتی نصاب کا حصہ بنایا ہے ۔ ہندوستانی فوج، ایک ذمہ دار تنظیم کے طور پر، یوگ کے ذریعے اچھی صحت کے بارے میں بیداری اور تندرستی پھیلا رہی ہے ۔



******
ش ح ۔ ش ر ۔ ت ح
U. No.7672
(Release ID: 2027513)