وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے یوگ کی اہمیت پر زور دیا اور ہماری جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لیے یوگ کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنانے کا مشورہ دیا
کرشی بھون میں یوگ کے بین الاقوامی دن 2024 کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
21 JUN 2024 1:38PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری ، ڈیری اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے آج کرشی بھون میں یوگ کے 10ویں بین الاقوامی دن کی شاندار تقریب میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب کے دوران، مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے یوگ کی اہمیت پر زور دیا اور اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لیے یوگ کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنانے کا مشورہ دیا ۔
ماہی پروری کے محکمے، ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیئری کی وزارت نے نئی دلی میں یوگ کا عالمی دن میں شرکت کی اور اسے جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔ اس سال، بین الاقوامی یوگ کے دن کے موقعے پر ‘‘خودکے اور معاشرے کے لیے یوگ ’’ کے موضوع پر توجہ مرکوز کی گئی ، جس میں ذاتی بہبود اور کمیونٹی کی بہبود دونوں کے لیے یوگ آسانوں کے فوائد پر زور دیا گیا ۔
ماہی پروری کے محکمے میں سکریٹری ، جناب ابھیلکش لکھی ، مویشی پروری اور ڈیئری کی محکمے میں سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے، ماہی پروری کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرا، ماہی پروری کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتو پرساد، ماہی پروری کے محکمے کے اقتصادی مشیر جناب گورو کمار اور دیگر افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔
********
ش ح ۔ ش م۔ ت ح
U. No.7672
(Release ID: 2027473)
Visitor Counter : 50