سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی بین الاقوامی یوم یوگ 2024 کے موقع پر 550 دیویانگ جنوں کے لیے خصوصی یوگا کیمپ منعقد کر رہا ہے
Posted On:
20 JUN 2024 6:52PM by PIB Delhi
21 جون کو عالمی سطح پر ہر سال یوگا کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یہ بصیرت افروز اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69ویں اجلاس کے دوران منظور کیا گیا تھا۔ اس سال یہ تقریب ’’خود اپنے لیے اور معاشرے کے لیے یوگا‘‘ کے موضوع کے تحت منائی جارہی ہے۔
پنڈت دین دیال اُپادھیائے قومی ادارہ برائے دیویانگ جن(پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی)، جو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہندکے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، معذور بچوں کے لیے ایک خصوصی یوگا کیمپ کا انعقاد کرے گا۔ کیمپ میں 550 دیویانگ جنوں کے ساتھ ساتھ 200 سے زیادہ عملہ اراکین اور طلباء شرکت کریں گے۔
یہ تقریب 21 جون 2024 کو ماڈرن اسکول، باراکھمبا روڈ، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے وزیر مملکت، جناب بی ایل ورما مہمان ذی وقار کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ دیویانگ جنو کی اختیار کاری کے محکمے کے سکریٹری جناب راجیش اگروال مہمان خصوصی ہوں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8371
(Release ID: 2027215)
Visitor Counter : 43