ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے صنعت کے نمائندوں سے بات چیت کی


روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں خاص طور پر گارمنٹس / ملبوسات جیسے محنت پر مبنی شعبوں میں: جناب سنگھ

Posted On: 20 JUN 2024 7:00PM by PIB Delhi

 ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج یہاں پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین کی نمائندگی کرنے والے بڑے صنعتی نمائندوں / ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں / ایسوسی ایشنوں کے ساتھ بات چیت کی۔

جناب سنگھ نے اپنے خطاب میں اس شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے ، جدید عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

اس موقع پر ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریٹا، سکریٹری ٹیکسٹائل محترمہ رچنا شاہ اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اقتصادی ترقی میں اس شعبے کے کردار اور مستقبل میں ترقی کے امکانات بشمول مینوفیکچرنگ، برآمدات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

صنعت اور ٹیکسٹائل ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈروں نے اس شعبے کے وژن کے حصول کے لیے اپنے خیالات اور تجاویز کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے مرکزی وزیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

بات چیت کے دوران صنعت کے نمائندوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی موجودہ صورت حال کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے جن میں چیلنجز، ترقی کے امکانات اور دستیاب مواقع شامل ہیں۔ انھوں نے مرکزی حکومت کے ذریعے اٹھائے گئے اہم اقدامات کی ستائش کی جن میں پی ایم مترا پارک اسکیم، ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی اسکیم، نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن اور اسکلنگ پروگرام سمرتھ شامل ہیں جس سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے، استعداد بڑھانے اور روزگار پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے شعبے کی ترقی کو مہمیز کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جدید خیالات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 8372


(Release ID: 2027198) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu