الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بھارت اضافی مینوفیکچرنگ کے عروج پر گامزن ہے
Posted On:
20 JUN 2024 5:04PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی ) کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے آج پہلے قومی اضافی مینوفیکچرنگ سمپوزیم ( این اے ایم ایس ) – 2024 کا افتتاح کیا، جو کہ بھارت میں ایڈیٹیو مینو فیکچرنگ ( اے ایم ) ایکو سسٹم کا جائزہ فراہم کرنے کے لیے نئی دلّی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ لینڈ اسکیپ رپورٹ کی ریلیز اور مقامی طور پر تیار کردہ ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ مشین کی رونمائی کی گئی۔
اپنی تقریر میں سکریٹری موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے شعبے ہیں، جہاں اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ کی کارکردگی کو آسان بنانے اور نئی مارکیٹ حاصل کرنے کے لیے اے ایم کو اپنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل سینٹر فار ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ ( این سی اے ایم ) ، حیدرآباد کو اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں مصروف دیگر تنظیموں کے ساتھ مشینیں، مواد، سافٹ ویئر یا مصنوعات تیار کرنے کے لیے مربوط کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے تاکہ صنعت کو مزید مؤثر طریقے سے سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک مستحکم نیٹ ورک تیار کیا جا سکے اور ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ اے ایم تجارت کے مواقع کے حصول کے ساتھ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے ۔
2022 ء میں جاری ہونے والی قومی حکمتِ عملی برائے ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ ( این ایس اے ایم ) ایک جامع ویژن کو مجسم کرتی ہے ، جس کا مقصد صنعتی ترقی، اختراعات اور جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ، اس تبدیلی والی ٹیکنالوجی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے۔ اب تک، سات مراکز، جو اے ایم ٹیکنالوجیز کی تعیناتی اور ترقی کے لیے وقف ہیں، اے ایم ایکو سسٹم کو متحرک کرنے کے لیے متنوع متعلقہ فریقوں کو فعال طور پر شامل کر کے فعال مرکز کے طور پر کام کر رہے ہیں، جب کہ مینوفیکچرنگ جیسے آپٹیکل چپس پیکیجنگ ، آپٹیکل کمپیوٹنگ چپس ، الیکٹرونکس کمپوننٹ ، طبی آلات ، فوڈ تھری ڈی پرنٹنگ اور قابل تجدید توانائی مصنوعات وغیرہ کی تیاری میں اہم ٹیکنالوجیز کی ترقی کی قیادت کر رہے ہیں۔
این اے ایم ایس – 2024 میں متنوع متعلقہ فریقوں کی شرکت دیکھی گئی ہے، جیسے صنعت، اکیڈمی اور حکومت۔ شرکاء میں صنعتی انجمنیں ، جیسے الیکٹرانک انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف انڈیا ( ای ایل سی آئی این اے ) ، انڈیا سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن ( آئی سی ای اے ) ، ایڈیٹیو مینو فیکچرنگ سوسائٹی آف انڈیا ( اے ایم ایس آئی ) ، اے ایم کرونیکل اور 3 ڈی گرافی ایل ایل پی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ، مرکزی وزارتیں جیسے کامرس اور صنعت کی وزارت، سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت، دفاعی پیداوار کا محکمہ؛ نیز ریاستی حکومتیں (حکومت تلنگانہ) بھی شامل ہیں ۔ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں جیسے ایس ٹی پی ایل 3 ڈی ، ڈیوائڈ بائی زیرو ٹیکنا لوجیز ، ای او ایس جی ایم بی ایچ ، اسٹریٹاسس لمیٹیڈ ہیولیٹ پیکرڈ کمپنی نکون ایس ایل ایم سولوشنز ، جنرل الیکٹرک اور فلپ ایڈیٹیو کے شرکاء نے بھی سمپوزیمز میں حصہ لیا۔ بھارت میں ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ ( اے ایم ) ایکو سسٹم کا جامع جائزہ فراہم کرنے کے لیے وسیع پینل مباحثے متنوع متعلقہ فریقوں کے درمیان منعقد کیے گئے جیسے صنعت، اکیڈمی اور حکومت۔


ش ح۔ ا ک - ع ا
U.No. 7635
(Release ID: 2027143)