وزارت دفاع

دفاع کے وزیرمملکت     جناب سنجے سیٹھ نے اسٹیشن کی آپریشن جاتی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آئی این ایس رجالی کا دورہ کیا

Posted On: 20 JUN 2024 5:15PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیرمملکت جناب سنجے سیٹھ نے 20 جون 2024 کو تمل ناڈو کے اراکونم کے قریب واقع ہندوستانی بحریہ کے ایئر اسٹیشن رجالی کا دورہ کیا اور اسٹیشن کی آپریشن جاتی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہیں اسٹیشن کی جاری اور مستقبل کی سمندری کارروائیوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں ۔ انہوں نے اسٹیشن کے مردوں اور خواتین سے بھی بات چیت کی اور بحر ہ ہند کے علاقے میں میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے میں ان کے تعاون کو سراہا۔

آئی این ایس رجالی کو 11 مارچ 1992 کو کمیشن دیا گیا تھا۔ اسے 'رجالی' کا نام دیا گیا تھا، جو باز خاندان کے ایک شکاری پرندے کے نام پر رکھا گیا تھا، جو تمل ناڈو کی ساحلی پٹی میں غالب ہے۔یہ ایئر اسٹیشن 2200 ایکڑ پر محیط ہے اور چنئی سے 80 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

آج، آئی این ایس-رجالی سب سے جدید اور سب سے بڑا بحریہ کا ایئر اسٹیشن ہے، جس میں 4700 اہلکاروں کی گیریژن انفرادی قوت ہے جو مشرقی بحریہ کمان کے ہیڈ کوارٹر کے تحت کام کرتی ہے۔ یہ دو الگ الگ کاموں میں حصہ رسدی کرتا ہے  یعنی آپریشنز اور تربیت۔

 

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U:7637)

                  



(Release ID: 2027126) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil