کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت اور سرمایہ کاری پر ہندوستان-کمبوڈیا کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی


یوپی آئی ، دواسازی، روایتی ادویات میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری اور تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز

Posted On: 20 JUN 2024 12:33PM by PIB Delhi

تجارت اور سرمایہ کاری پر ہندوستان-کمبوڈیا مشترکہ ورکنگ گروپ(جےڈبلیو جی ٹی آئی )کی دوسری میٹنگ کل نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں ہندوستان کی میزبانی میں ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت جوائنٹ سکریٹری، محکمہ تجارت، تجارت اور صنعت کی وزارت، حکومت ہند،جناب سدھارتھ مہاجن اور ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی تجارت، وزارت تجارت، کنگڈم آف کمبوڈیا، جناب کیموی چیٹ نے کی۔ طویل اجلاس میں اسٹیک ہولڈر وزارتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MI21.jpg

جناب سدھارتھ مہاجن نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کومضبوط  کرنے کے اقدامات کا ذکر کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور معاونت کے لیے میکانزم بنانے پر بھی زور دیا۔

میٹنگ میں روایتی ادویات اور ای-گورننس میں تعاون، نئی مصنوعات کی شناخت کرکے تجارت  کو متنوع بنانے، دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے، ہندوستانی فارماکوپیا کی پہچان اور فارما سیکٹر میں تعاون پر غور کیا گیا۔

میٹنگ میں تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یوپی آئی ) پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگی میں تعاون کے لیے جاری کوششوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمبوڈیا کی جانب سے سرمایہ کاری کے متعدد مواقع کی وضاحت کی گئی جو کمبوڈیا ہندوستانی کاروباروں کے لیے پیش کرتا ہے۔ یہ مواقع اعلی ترقی کی صلاحیت کے حامل مختلف شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

جے ڈبلیو جی ٹی آئی  پہلی بار عملی طور پر جولائی 2022 میں منعقد ہوا تھا۔ جے ڈبلیو جی ٹی آئی  کے ادارہ جاتی ہونے کے بعد یہ اس کی پہلی جسمانی  حاضری والی میٹنگ تھی۔ جے ڈبلیو جی ٹی آئی  نے تجارت کی توسیع اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے قدر اور تجارت کی مقدار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریق  ٹھوس باہمی فائدے کے لیے مزید بات چیت کی ضرورت پر متفق تھے۔

**********

(ش ح۔س ب۔ ع آ)

U: 7616



(Release ID: 2026931) Visitor Counter : 22