وزارت دفاع
ڈی جی آر ، 21 جون 2024 کوہنڈ ن کے ائیرفورس اسٹیشن پر سابق فوجیوں کے لئے ملازمت کے میلے کا انعقاد کرے گا
Posted On:
20 JUN 2024 12:34PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل ری –سیٹلمنٹ (ڈی جی آر )، وزارت دفاع ، 21 جون 2024 کواترپردیش کے غازی آباد میں ہنڈ ن ، ائیر فورس اسٹیشن آڈیٹوریم میں سابق فوجیوں کےلئے ملازمت کے میلے کا انعقاد کررہے ہیں۔اس ملازمت کے میلے کا مقصد سابق فوجیوں اور آجروں کو ایک دوسرےسے جوڑنا ہے اور سابق فوجیوں ( ای ایس ایم ) کو ملازمت کے لئےایک دوسرا موقع فراہم کرنا ہے۔ ملک بھر کے تینوں خدمات کے سینئر سابق فوجی اس ملازمت کے میلے میں شرکت کے لئے اہل ہیں۔ اس میلے میں تقریباََ 40 کارپوریٹ کمپنیوں کی شرکت کی امیدہے، جن کے ذریعہ سینئر سابق فوجیوں کو مختلف ملازمتیں جیسے فیلڈ ملازمت ، انتظامی کام ، ڈیسک جاب، ادارےکی سکیورٹی اور دیگر متعلقہ کاموں کے لئے ملازمت دینے کی پیش کش کی جائے گی۔
پنڈال میں سابق فوجیوں کے لئے رجسٹریشن کاعمل صبح سات بجےسے دس بجے تک جاری رہے گا۔ اندراج کے لئے سابق فوجیوں کو ایک فوٹو کے ساتھ ای ایس ایم شناختی کارڈ اورتازہ ترین سی وی یا بایو ڈاٹا کی 5 کاپیاں لانی ہوں گی۔ ملازمت کے متلاشی سابق فوجیوں کو متعدد ملازمت کے مواقع فراہم کئےجائیں گے اوربلارکاوٹ بھرتی کے عمل میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔
مزیدسوالات اور مدد کے لئے سابق فوجی وارنٹ آفیسر ایس کے سنگھ سے موبائل نمبر 9311720898 اور جونئیر وارنٹ آفیسر یو سی موہنتا سے 7030595754 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ کمپنی / کارپوریٹ / آجر www.dgrindia.gov.in ویب سائٹ پر آن لائن اندراج اور اپنے اسٹال کی بکنگ کرسکتے ہیں۔ کسی دیگر معلومات کے لئے وہ 20862542- 011 یا seopadgr@desw.gov.in, drzclkw@desw.gov.in پرای میل بھیج کر
جوائنٹ ڈائریکٹر (ایس ای اور سی آئی ) ڈائریکٹوریٹ جنرل ریسلمنٹ ویسٹ بلاک آئی وی ، آر کے پورم ، نئی دلی - 110066سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
******
(ش ح – ع ح– رم)
U. No. 7614
(Release ID: 2026920)
Visitor Counter : 68