وزارتِ تعلیم

یوجی سی –این ای ٹی  جون 2024 امتحانات کی منسوخی

Posted On: 19 JUN 2024 10:02PM by PIB Delhi

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) نے یوجی سی –این ای ٹی  جون 2024 کا امتحان اوایم آر(قلم اور کاغذ) موڈ میں 18 جون 2024 کو ملک کے مختلف شہروں میں دو شفٹوں میں منعقد کیا۔

19 جون، 2024 کو، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے امتحان پر وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (14سی ) کے نیشنل سائبر کرائم تھریٹ اینالٹکس یونٹ سے کچھ معلومات حاصل کیں۔ یہ معلومات  بادی النظر میں ظاہر کرتی ہیں کہ مذکورہ امتحان کی سالمیت سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

امتحانی عمل کی اعلیٰ ترین سطح کی شفافیت اور تقدس کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت تعلیم، حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ یوجی سی –این ای ٹی  جون 2024 کا امتحان منسوخ کر دیا جائے۔ ایک نیا امتحان لیا جائے گا، جس کے لیے الگ الگ معلومات شیئر کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی مکمل جانچ کے لیے معاملے کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی ) کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

این ای ای ٹی (یوجی) 2024 کا امتحان

این ای ای ٹی (یوجی) امتحان-2024 سے متعلق معاملے میں، رعایت کے نمبروں سے متعلق مسئلہ کو پہلے ہی پوری طرح حل کیا جا چکا ہے۔ پٹنہ میں امتحان کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں، اقتصادی جرائم یونٹ، بہار پولس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ حکومت اس رپورٹ کے موصول ہونے پر مزید کارروائی کرے گی۔

حکومت امتحانات کے تقدس کو یقینی بنانے اور طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ جو بھی فرد/تنظیم اس معاملے میں ملوث پائی گئی  اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

**********

(ش ح۔س ب۔ ع آ)

U: 7605

 



(Release ID: 2026882) Visitor Counter : 101