وزارت دفاع

این آئی ایم اے ایس نے دیرانگ ، اروناچل پردیش میں ایک تقریب کے دوران  اپنے پانچ ممتاز سابق طلباءکو جنھوں نے ایوریسٹ کی چوٹی سرکی ہے ،تہنیت  پیش کی  

Posted On: 19 JUN 2024 9:35PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ اینڈ ایڈونچر اسپورٹس(این آئی ایم اے ایس)نے 19 جون 2024 کو اپنے پانچ ممتاز سابق طلباء کو مبارکباد دی جنہوں نے کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ کبک یانو (2024)، ٹیگٹ سورنگ ابراہم (2021)، تاشی یانگجوم (2021)، ٹونگچن نیمسونگا (2018) اور ڈورجی کھنڈو (2018) ایورسٹ کوہ پیماؤں میں شامل تھے جنہیں دیرنگ، اروناچل پردیش میں پروقار تقریب میں این آئی ایم اے ایس کے ڈائریکٹر  کرنل رنویر سنگھ جموال نے اعزاز سے نوازا۔

 بنیادی کوہ پیمائی کورس   نمبر 48 کے 120 طلباء کے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر این آئی ایم اے ایس نے ایورسٹ کوہ پیماؤں کی شاندار کامیابیوں اور لگن کے لیے ان کی  تعریف کی۔ ‘‘ہمیں اپنے سابق طلباء پر بے حد فخر ہے جنہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا ہے۔ ان کی کامیابیاں ان کی محنت، عزم اور این آئی ایم اے ایس کی طرف سے فراہم کی گئی سخت تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔’’

کرنل رنویر سنگھ جموال نے بیسک ماؤنٹینیرنگ کورس  نمبر 48 کے فارغ التحصیل طلباء کے لئے ان کی مستقبل کی کوششوں کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا‘‘این آئی ایم اے ایس اپنے تربیت یافتہ افراد میں استقامت، لچک اور مہم جوئی کا جذبہ پیدا کرتا ہے، ہمارے مستقبل کے فارغ التحصیل  افرادوراثت کو برقرار رکھنے اور کوہ پیمائی کے میدان میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔’’

 کبک یانو، ٹیگٹ سورنگ ابراہم ، تاشی یانگجوم ،  نے بالترتیب 21 مئی 2024، 31 مئی 2021 اور 11 مئی 2021 کو ماؤنٹ ایورسٹ کو تنہا سر کیا۔ دریں اثنا، ٹونگچین نیمسونگا اور ڈورجی کھانڈو نے 19 مئی 2018 کو این آئی ایم اے ایس کے ڈائریکٹر کی قیادت میں ایک گروپ میں پہاڑ کو سر کیا۔

این آئی ایم اے ایس ایک اہم ادارہ ہے جو ایڈونچر کے تینوں عمودی حصوں (زمینی ،فضائی اورآبی  ) میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے وقف ہے اور فی الحال کوہ پیمائی، پہاڑی علاقے کی  بائیکنگ، وائٹ واٹر رافٹنگ، سکوبا ڈائیونگ، پیرا موٹر اور پیرا گلائیڈنگ میں ایڈونچر کورس سرٹیفیکیشن فراہم کرتا ہے۔ ہمہ گیر ترقی اور عمدگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، این آئی ایم اے ایس کا مقصد ہنر مند، لچکدار، اور ماحولیات کے حوالے سے باشعور مہم جوئیوں کوفروغ  دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(1)78QH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3E69J.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(2)DOTI.jpg

**********

(ش ح۔س ب۔ ع آ)

U: 7604



(Release ID: 2026881) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Bengali