وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اٹھارہویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے ’ویب سیریز اوراو ٹی ٹی پلیٹ فارموں پر معلومات انگیز پینل بحث کی میزبانی کی۔ یہ پلیٹ فارم دستاویزی فلموں کے لیے ایک متنوع پلیٹ فارم ہیں


او ٹی ٹی كی مدد سے دستاویزی فلم اور بڑی سنیما كا بقائے باہم ممكن ہے - ڈائریکٹر شاجی این كرون

او ٹی ٹی كا تعلق تفریح ​​کو آسان بنانے سے ہے۔ آئیے اس پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہوں: پروفیسر کے جی سریش

او ٹی ٹییز کو چاہیے كہ دستاویزی فلم بنانے والوں کو مساوی موقع دیا جائے : فلم ساز سوبیہ ناللا موتھو

Posted On: 19 JUN 2024 6:08PM by PIB Delhi

اٹھارہویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم ایم آئی ایف-2024) میں آجویب سیریز/او ٹی ٹی پلیٹ فارمزدستاویزی فلموں کے لیے ایک متنوع پلیٹ فارمکے موضوع پر ایک معلومات انگیز مجلسی مذاكرے کی میزبانی کی۔ اس سیشن میں دستاویزی فلم بنانے والوں کو درپیش جدوجہد اور آزمائشوں کا جائزہ لیا گیا اور دستاویزی فلم بنانے والوں کو مواقع فراہم کرنے میں او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

پینل میں پدم شری ایوارڈ یافتہ، نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر، سنیماٹوگرافر اور کیرالہ اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین شاجی این کرون؛ مکھن لال چترویدی نیشنل یونیورسٹی، بھوپال کے وائس چانسلر پروفیسر كے.جی. سریش؛ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنیماٹوگرافر، ڈائریکٹر، اور پروڈیوسر سوبیہ ناللا موتھو اور سافٹ ویئر مارکیٹنگ اور ترقی کے ماہر اور عوامی پالیسی کارکن رتن شاردا شامل تھے۔ سیشن کی نظامت انڈین ڈاکیومینٹری پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے صدر اور ایک سینئر دستاویزی فلم ساز سنسکار ڈیسائی نے کی۔

ڈائریکٹر شاجی این کرون نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ سنیما اور دستاویزی فلمیں مختلف النواع ہیں، لیكن دونوں كا او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر باہمی بقا ممكن ہے۔"او ٹی ٹی ان دونوں انواع کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کیرالہ میں او ٹی ٹی کے ساتھ اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے کہا كہ دستاویزی فلم بنانے والوں کو اس پلیٹ فارم کو اپنے کام کو ناظرین تک پہنچانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے"۔

پروفیسر كے.جی. سریش نے او ٹی ٹی کے ذریعے مواد کی جمہوریت اور لامركزیت پر روشنی ڈالی اور اسے تفریح ​​میں ایک انقلاب قرار دیا او كہا كہ "او ٹی ٹی نہ صرف جمہوریت اور مواد کی لامركزیت ہے بلکہ اسان تفریح ​​بھی ہے لہذاآئیے اس پلیٹ فارم کو قبول کریں"۔

اٹھارہویں ایم آئی ایف ایف میں وی شانتارام لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ یافتہ فلم ساز سببیہ نالاموتھو نے او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے ساتھ دستاویزی فلم بنانے والوں کی جاری جدوجہد اور چیلنجز پر خطاب کیا اور كہا كہ "جب او ٹی ٹی آیا تو دستاویزی فلم بنانے والوں نے ایسا لگا کہ یہ ایک بڑا موقع ہے لیکن اب چار پانچ  سال بعد انہیں سخت حقیقت کا سامنا ہے۔ او ٹی ٹییز پر شاید ہی کوئی ہندوستانی دستاویزی فلم موجود ہو۔ کمرشلائزیشن کی وجہ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم دستاویزی یہاں تک کہ ایوارڈ یافتہ بھی فلمیں خبھی ریدنے کے لیے تیار نہیں"۔ انہوں نے ان پلیٹ فارموں پر دستاویزی فلم بنانے والوں کے لیے یکساں مواقع کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ مشاہدہ کیا۔

رتن شاردا نے کچھ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے تجارتی فوکس کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور كہا كہ "کچھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم صرف پیسہ کمانے اور ناظرین کے بارے میں سوچتے ہیں۔ انہیں اپنی سماجی ذمہ داری کو بھی یاد رکھنا چاہیے‘‘۔ شاردا نے یہ بھی كہا کہ حکومت کو دستاویزی فلموں کے لیے ایک سرشار پلیٹ فارم بنانے کی خاطر ایک پروجیکٹ شروع کرنا چاہیے جو صنعتی رابطوں کے بغیر نئے آنے والوں کے لیے فائدہ مند ہو۔

ایم آئی ایف ایف-2024 میں مجلسی مذاكرے میں دستاویزی فلم سازوں کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی صلاحیتوں اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی اور دستاویزی مواد کے لیے زیادہ جامع اور معاون ماحول کی وکالت کی گئی۔

*****

U.No:7582

ش ح۔ع س ۔س ا


(Release ID: 2026707) Visitor Counter : 50