محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اپریل 2024 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 16.47 لاکھ نئے کارکنوں کا اندراج کیا گیا


پچیس  سال کی عمر تک کے 7.84 لاکھ نوجوان ملازمین کا نیا  رجسٹریشن ہوا

ای ایس آئی اسکیم میں  3.38 لاکھ خاتون ملازمین  کا  اندراج کیا گیا

اپریل 2024 کے مہینے میں تقریباً 18490 نئے ادارے ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوئے

ای ایس آئی اسکیم کے فوائد اپریل 2024 میں 53 تیسری صنف کے ملازمین تک پہنچائے گئے

Posted On: 19 JUN 2024 5:46PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل 2024 کے مہینے میں 16.47 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔

اپریل 2024 کے مہینے میں و ای ایس آئی اسکیم کے سماجی تحفظ  کے دائرے  تحت تقریباً 18490 نئے اداروں کو  لایا گیا ہے اس طرح زیادہ  کارکنوں کو سماجی تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ان اعداد و شمار کے ذریعے، یہ بات  قابل ذکر ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا  کی گئیں کیونکہ اس ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 16.47 لاکھ ملازمین میں سے 7.84 لاکھ ملازمین جو کہ کل رجسٹریشنز کا تقریباً 47.60 فیصد بنتا ہے، 25 سال تک کی عمر کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ، پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل، 2024 میں خاتون اراکین کا خالص اندراج 3.38 لاکھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، اپریل، 2024 کے مہینے میں کل  تیسری صنف کے53  ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروایا ہے جو  معاشرے کے ہر طبقے تک اس کے فوائد پہنچانے کے لیے ای ایس آئی  سی کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک جاری رہنے والی  مشق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ح ا۔ ن ا۔

U-7580

                          


(Release ID: 2026664)