وزارت اطلاعات ونشریات

ایم آئی ایف ایف2024 : بایوگرافیکل ڈاکیومینٹری بنام بایوپکس پر روشن خیال پینل بحث


سوانحی دستاویزی فلموں کے لیے حقیقی تحقیق کی ضرورت ہے، حقائق پر قائم رہنا ضروری ہے: راہل راویل

سوانحی دستاویزی فلموں میں مرکزی کردار کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں ، بلکہ واقعہ کا ڈرامائی انداز پیش کریں: رابن بھٹ

Posted On: 18 JUN 2024 7:29PM by PIB Delhi

18 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) نے آج سوانحی دستاویزی فلموں اور بایوپک کے درمیان اہم بحث پر ایک فکر انگیز پینل ڈسکشن کی میزبانی کی۔ ’ سوانحی دستاویزی فلم بنام بایوپکس: دی بلرنگ آف باؤنڈریز‘ کے عنوان سے سیشن نے فلم انڈسٹری میں ان دونوں اصناف کے نازک امتیازات اور بقائے باہمی کوموضوع بحث  لایا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-18at8.08.08PM(1)FZIT.jpeg

اس موقع پر فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات، بشمول تجربہ کار فلم ڈائریکٹر اور ایڈیٹر راہل رویل، اسکرین رائٹر رابن بھٹ، نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز بی ایس لنگادیوارو، اور ہدایت کار پروڈیوسر ملند لیلے نے اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔ ممتاز فلمی نقاد اور 21 فلمی کتابوں کے مصنف، اے چندر شیکھر نے سیشن کی نظامت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-18at8.08.06PM01BB.jpeg

راہل رویل نے سوانحی دستاویزی فلموں اور بایوپک کے درمیان فرق کرنے کے پیچیدہ چیلنج کو اجاگر کرتے ہوئے بحث کا آغاز کیا۔ انہوں نے وضاحت کی، "ایک سوانحی دستاویزی فلم حقیقی واقعات کی سیدھی سیدھی داستان پیش کرتی ہے، جب کہ ایک بایوپک انہی واقعات سے متاثر ہوتی ہے لیکن کہانی کو مزید دل چسپ بنانے کے لیے انہیں ڈرامائی شکل دیتی ہے۔ دونوں انواع کو مکمل تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ الگ الگ سلسلے ہیں جنہیں ایک دوسرے کی جگہ لینے کے بجائے ایک ساتھ رہنا چاہیے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-18at8.08.08PMJTQ8.jpeg

رابن بھٹ نے ہندوستان میں بایوپک کی موجودہ مقبولیت اور کامیابی پر زور دیا۔ انہوں نے ناظرین کو مشغول رکھنے میں ڈرامائیت کی اہمیت کا ذکر کیا لیکن فلم سازوں کو مرکزی کردار کی سالمیت کا احترام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مشورہ دیا "آپ واقعات کو ڈرامائی شکل دے سکتے ہیں، لیکن شخص نہیں۔ مقصد کہانی کے جوہر پر قائم رہتے ہوئے تفریح ​​​​کرنا ہے" ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-18at8.08.07PM(1)ARML.jpeg

بی ایس لنگادیوارونے دستاویزی فلموں میں حقائق پر قائم رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنی فلم ’نانو آوانلا… اوالو‘ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔ "انہوں نے کہا کہ کہانی کا حصہ رہے ہر کردار کو شامل کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی کردار کو نظر انداز کر دینے سے دستاویزی فلم بنانے کا مقصد نامکمل رہ سکتا ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-18at8.08.07PMB75I.jpeg

ملند لیلے نے سوانحی فلموں میں سنسنی خیزی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے  کہا کہ فلم ساز مرکزی کردار کے خاندان کے افراد سے ان کی رضامندی اور حمایت حاصل کرنے کے لیے مشورہ کریں، جس سے فلم میں نمایاں طاقت اور صداقت کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا "کردار کے قریب ترین لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا انمول بصیرت فراہم کر سکتا ہے اور ممکنہ تنازعات سے بچنے میں مدد  مل سکتی ہے" ۔

پینل نے سوانحی دستاویزی فلموں اور بایوپک دونوں کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق رائے کے ساتھ نتیجہ اخذ کیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ سنیما کے منظر نامے میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے بجائے تکمیل کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7550



(Release ID: 2026393) Visitor Counter : 16