وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر مملکت برائے ماہی پروری اور ڈیری جناب جارج کورین نے آج کوچی میں سِف نیٹ کا دورہ کیا اور مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا

Posted On: 18 JUN 2024 6:56PM by PIB Delhi

ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر مملکت اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت،جناب جارج کورین نے آج کو چی میں سی آئی ایف این ای ٹی (سِف نیٹ) کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SMRU.jpg

وزیر مملکت نے سِف نیٹ کے مختلف ڈویژنوں جیسےفشنگ گیئر ہال، آر ٹی اسٹیشن، کمپیوٹر لیب، نیویگیشن سمیلیٹر لیب، لائبریری، سیمین شپ نیویگیشن لیب، بیالوجی لیب، اور میرین انجینئرنگ لیب کا بھی دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00245EY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030V1Z.jpg

سِف نیٹ کے ڈائریکٹر ایم  حبیب اللہ کی طرف سے سِف نیٹ کی سرگرمیوں کے مختصر جائزہ کے بعد، وزیرموصوف کے دورے کے دوران سِف نیٹ ماہی گیری کے جہازوں کے ساتھ آر ٹی  مواصلات جیسے مختلف آلات کی ایک نمائش کی گئی۔ وزیر موصوف کو ماہی گیروں کی حفاظت اورتحفظ کے لیے اسرو کے ذریعہ مقامی طور پر تیار کردہ دو طرفہ مواصلات کے لیے ٹرانسپونڈر سمیت حکومت ہند کے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004C2EZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005M14Q.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7542



(Release ID: 2026305) Visitor Counter : 19