سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) نے ’خود اور معاشرے کے لیے یوگا‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یوگ مہوتسو منایا

Posted On: 18 JUN 2024 7:12PM by PIB Delhi

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے تحت سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) نے آج نئی دہلی کے این آئی ایس سی پی آر کیمپس میں اپنے ’یوگ مہوتسو‘ کا افتتاح کیا۔

’یوگ مہوتسو‘ 18 سے 21 جون تک چلنے والا ایک چار روزہ تہوار ہے جس میں ذاتی اور سماجی بہبود کو بڑھانے میں یوگا کی قدر کا جشن منایا جاتا ہے۔ یہ تقریب بین الاقوامی یوگا ڈے 2024 کی تقریبات سے ہم آہنگ ہے اور تھیم ’یوگ فار سیلف اینڈ سوسائٹی‘ پر زور دیتی ہے۔

 

چیف سائنٹسٹ، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر، ڈاکٹر سوجیت بھٹاچاریہ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر میں یوگ مہوتسو کے افتتاح کے دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے

سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کی کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے تحت ایک جزوی تجربہ گاہ ہے۔

فیسٹیول کے افتتاحی دن میں وزارت آیوش کے مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا سے معروف یوگا تھراپسٹ ڈاکٹر لکشمی کندھن کے ذریعہ ”کام کی جگہ پر یوگا“ کے موضوع پر ایک پر مغز سیشن پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر کندھن نے اپنی گہری مہارت کے ساتھ، مروجہ صحت کے مسائل اور اس کے علاج کے استعمال کو کم کرنے کے لیے یوگا کی صلاحیت کی گہرائی سے تحقیق کی۔ انہوں نے یوگا، پیشہ ورانہ صحت سے متعلق مروجہ خرافات اور غلط معلومات کو بھی دور کیا کام کی جگہ پر غلط وضع کو درست کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی جو ان کے خطاب کا مرکز تھا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

18-06-2024

U: 7546

 


(Release ID: 2026297) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP