مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

پوسٹ آفس ایکٹ 2023 آج سے نافذ العمل  ہوتا ہے

Posted On: 18 JUN 2024 6:29PM by PIB Delhi

’’پوسٹ آفس بل، 2023‘‘ راجیہ سبھا میں 10.08.2023 کو پیش کیا گیا تھا اور 04.12.2023 کو راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا تھا ۔  اس کے بعد بل پر غور کیا گیا اور 13.12.2023 اور 18.12.2023 کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا ۔

’’پوسٹ آفس ایکٹ، 2023‘‘ کو 24 دسمبر 2023 کو عزت مآب صدر جمہوریہ ہند کی منظوری حاصل ہوئی اور اسے عام معلومات کے لیے  وزارت قانون و انصاف  (قانون ساز محکمہ) کے ذریعہ 24 دسمبر 2023 کو گزٹ آف انڈیا، غیر معمولی، حصہ II، سیکشن 1 میں شائع کیا گیا  ۔

اس ایکٹ کا مقصد شہریوں پر مبنی خدمات، بینکنگ خدمات اور  آخری فرد  تک سرکاری اسکیموں کے فوائد کی فراہمی  کے لیے ایک سادہ قانون سازی کا فریم ورک بنانا ہے ۔

ایکٹ کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے خطوط کو جمع کرنے، پروسیسنگ کرنے اور پہنچانے کے خصوصی استحقاق جیسے دفعات کو ختم کرتا ہے ۔

ایکٹ میں کوئی تعزیری دفعات بیان نہیں کی گئی ہیں ۔

یہ اشیاء  اور  شناخت کنندگان  کے ایڈریس کے  لیے اور پوسٹ کوڈز کے استعمال کے لیے معیارات طے کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے ۔

’’پوسٹ آفس ایکٹ، 2023‘‘ نوٹیفکیشن نمبر ایس او    2352€ مورخہ 17 جون، 2024 کے بموجب  18 جون 2024  سے نافذ العمل  ہوتا ہے اور انڈین پوسٹ آفس ایکٹ  1898 کو منسوخ کرتا ہے ۔

*******

 

ش ح    ۔    ا ک     ۔      ت ح

(U:  7539)

                



(Release ID: 2026264) Visitor Counter : 41