شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گھریلوگھپت کے اخراجات کے سروے  (ایچ سی  ای سی ایس) 23-2022 سے متعلق اعداد وشمار استعمال کرنے والوں کی کانفرنس کل مورخہ : 19 جولائی 2024 کو نئی دہلی  میں منعقد ہوگی

Posted On: 18 JUN 2024 4:42PM by PIB Delhi

نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او)، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) 1950 میں اپنے قیام کے بعد سے گھریلو کھپت کے اخراجات کے سروے (ایچ سی ای ایس) کا باقاعدگی سے انعقاد کر رہا ہے۔ حال ہی میں، این ایس ایس او  نے اگست 2022 سے جولائی 2023 تک ایچ سی ای ایس کا انعقاد کیا۔ یہ سروے گھریلو ماہانہ فی کس کھپت کے اخراجات (ایم پی سی ای) اور دیہی اور شہری شعبوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مختلف سماجی و اقتصادی گروپوں میں اس کی تقسیم کے تخمینے تیار کرتا ہے۔ ایچ سی ای ایس  2022-23 کی حقائق نامہ  24 فروری 2024 کو جاری کیا گیا تھا  اور سروے کے تفصیلی نتائج اور اکائی کی سطح کے اعداد و شمار 7 جون 2024 کو شائع کیے گئے تھے۔

مندرجہ بالا کی روشنی میں، اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کی طرف سے این ایس ایس او،  اعدادو شمار کا استعمال کرنے والوں / فریقوں کے ساتھ تاثرات کے لیے ایم او ایس پی آئی  کے تعامل اور مشغولیت کو بڑھانے کے لیے ایچ سی ای ایس 2022-23 پر ایک روزہ اعداد وشمار استعمال کرنے والوں کی کانفرنس کل یعنی کل 19 جون 2024  کو نئی دہلی منعقد کی جا رہی ہے۔   کانفرنس میں مختلف کلیدی تصورات، تشریحات، کلیدی نتائج، یونٹ  سطح  کے اعداد وشمار ، ملٹی پلائرس کا استعمال اور ایچ سی ای ایس کےاعداد وشمار  کی کوالٹی کو پیش کی جائے گی، جس کے بعد سوالات کو حل کرنے اور باریکی معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے کھلی بحث کی جائے گی۔

وزیر اعظم (ای اے سی- پی ایم)  کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر بی بیک ڈِبرائے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شرکت کریں گی، جن میں شماریات کے قومی کمیشن (این ایس سی) کے چیئرمین اور اراکین، نیشنل سیمپل سروے کی اسٹیئرنگ کمیٹی (این ایس ایس)، قائمہ کمیٹی برائے شماریات (ایس سی او ایس)، ایم او ایس پی آئی کے افسران اور دیگر مرکزی وزارتیں / محکمے، مختلف بین الاقوامی اداروں کے حکام، معروف اداروں کے پروفیسرز اور ریسرچ اسکالرز شامل ہیں۔   آپ نیچے دیے گئے لنک کا استعمال کر کے یوٹیوب پر کانفرنس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یوٹیوب لائیو اسٹریم کے لنکس:

https://www.youtube.com/live/Wyk6ZOswwKg?si=ZopKVXmS67Wr8o7o

************

U.No:7533

ش ح۔ ح ا ۔ق ر


(Release ID: 2026229) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu