وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سنینا ، سیشلز کے پورٹ وکٹوریہ میں

Posted On: 18 JUN 2024 4:29PM by PIB Delhi

آئی این ایس، جنوبی بحریہ کے زیر کمان ایک آف شور گشتی جہاز سنینا ، 15 جون 24 کو سیشلز کوسٹ گارڈ بحری جہاز زوروسٹر (ایس سی جی ایس) کے ہمراہ  سیشلز  کے پورٹ وکٹوریہ میں داخل ہوا۔ زوروسٹر کی حال ہی میں   ہندوستان کے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرزلمیٹیڈ(جی آر ایس ای)  میں مرمت  کا کام مکمل کیا گیا ہے۔

آئی این ایس سنائینا کی آمد پر سیشلز کوسٹ گارڈ اور سفارت خانہ ہند کے اہلکاروں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ جہاز کے دورے کے دوران، ہندوستانی بحریہ اور سیشلز ڈیفنس فورسز کے اہلکار، سرکاری اور سماجی بات چیت اور کراس ڈیک دوروں میں مشغول ہوں گے۔ جہاز تعیناتی کے دوران ،سیشلز کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی کی جائے گی۔ اس دورے کا مقصد ساگر (علاقے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن کے مطابق، ہندوستانی بحریہ اور سیشلز کوسٹ گارڈ کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

************

ش ح۔ ا ع ۔ م  ص

 (U:7532)

 


(Release ID: 2026195) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu