بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرمیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے دوران ، بجلی کی وزارت بجلی کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے


مورخہ17 جون 2024 کو شمالی علاقے میں 89 گیگا واٹ کی اب تک کی بلند ترین طلب کو کامیابی سے پورا کیا گیا

Posted On: 18 JUN 2024 2:45PM by PIB Delhi

ہندوستان کا شمالی علاقہ 17 مئی 2024 سے جاری گرمی کی لہر کی وجہ سے زیادہ مانگ کے حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ ان مشکل حالات کے باوجود، شمالی علاقہ میں 89 گیگا واٹ کی اب تک کی بلند ترین طلب، 17 جون 2024 کو کامیابی سے پوری کی گئی۔ یہ  بڑی کامیابی تھی۔اسے پڑوسی علاقوں سے خطے کی بجلی کی ضرورت کا 25 سے 30 فیصد درآمد کرکے ممکن بنایا گیا۔ تمام متعلقہ سہولیات کو ہائی الرٹ کی حالت برقرار رکھنے اور آلات کی جبری بندش کو کم سے کم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق، شمال مغربی ہندوستان میں گرمی کی لہر کے حالات 20 جون سے کم ہونے کی امید ہے۔

بڑھتی ہوئی طلب کے جواب میں اور ملک بھر میں بجلی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، بجلی  کی وزارت نے اس موسم گرما کے سیزن کے دوران 250 گیگا واٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ طلب کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کا ایک سلسلہ نافذ کیا ہے۔ ان اقدامات میں شامل ہیں:

  1. درآمدشدہ کوئلے پر مبنی  (آئی سی بی) پلانٹس کا آپریشن: بجلی کے قانون 2003 کےدفعہ 11 کے تحت، آئی سی بی پلانٹس کو زیادہ مانگ کی مدت کے دوران، بجلی پیدا کرنے سے متعلق معاونت جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
  2. دیکھ بھال کے نظام الاوقات: اس مدت کے دوران بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کی کم سے کم منصوبہ بند دیکھ بھال طے کی گئی ہے۔ جزوی اور جبری بندش کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ پیداواری صلاحیت کی دستیابی کو زیادہ سے زیادہ بنایا جا سکے۔ مزید برآں، طویل مدتی بندش کے شکار پلانٹس کو، اپنے یونٹس کو بحال کرنے کے لیے حساس بنایا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔
  3. جی ای این سی اوزایڈوائزری:بجلی پیدا کرنے والی  تمام کمپنیوں (جی ای این سی اوز) کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے یونٹوں کو صحت مند حالت میں رکھیں، تاکہ مختلف پیداوری ذرائع کے بہترین آپریشن کے لیے مکمل صلاحیت کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  4. کوئلے کے ذخیرے کی دیکھ بھال: کوئلے پر مبنی تھرمل اسٹیشنوں پر کوئلے کا مناسب ذخیرہ رکھا جا رہا ہے۔
  5. ہائیڈرو اسٹیشنوں سے متعلق ایڈوائزری: ہائیڈرو اسٹیشنوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شمسی توانائی کے اوقات میں پانی کو محفوظ کریں اور غیر -شمسی اوقات کے دوران، زیادہ سے زیادہ پیداوار کی ترسیل کریں تاکہ ہر وقت بجلی کی کافی مقدار کو یقینی بنایا جا سکے۔
  6. گیس پر مبنی پاور پلانٹس کا آپریشن: گیس پر مبنی پاور پلانٹس کو بجلی کے قانون 2003 کی دفعہ11 کے تحت، گرڈ سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، تقریباً 860 میگاواٹ اضافی گیس پر مبنی صلاحیت (نان این ٹی پی سی) ،مسابقتی بولی خاص طور پر اس موسم گرما کے لیے،اس کے ساتھ منسلک کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، تقریباً 5000 میگاواٹ این ٹی پی سی گیس پر مبنی صلاحیت کو نظام کی ضروریات کے مطابق فوری آپریشن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
  7. اضافی بجلی کا مارکیٹ استعمال: بجلی (دیر سے ادائیگی سرچارج اور متعلقہ معاملات) ضابطے 2022 اور اس کی ترامیم کے مطابق، بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشنوں کے ساتھ دستیاب کوئی بھی غیر مطلوبہ یا اضافی بجلی، مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔ یہ بجلی، پاور مارکیٹ سے کوئی دوسرا خریدار استعمال کر سکتا ہے۔
  8. بین ریاستی پاور ٹائینگ: ریاستیں پُش پی پورٹل (PUShP portal.) کے ذریعے اضافی صلاحیت رکھنے والی دیگر ریاستوں کے ساتھ بھی بجلی کا معاہدہ کر سکتی ہیں۔

************

ش ح۔ ا ع ۔ م  ص

 (U:7523)

 


(Release ID: 2026140) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Punjabi