وزارت دفاع

 آرمی اسپتال (آرنیز آر) نے فوج کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے  شدیدطورپرجھلسنے  والے زخموں اور جلد سے متعلق دیگر بیماریوں  کے علاج کے لیے ایک اِ سکن بینک سہولت کا آغاز کیا

Posted On: 18 JUN 2024 1:22PM by PIB Delhi

آرمی ہسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل)، نئی دہلی نے 18 جون 2024 کو جلد سے متعلق  ایک جدید ترین اسکن بینک کی سہولت کھولنے کا اعلان کیا، جو کہ مسلح افواج کی طبی خدمات کے اندر اپنی نوعیت کی پہلی  سہولت  ہے۔  اس تاریخی اقدام کا مقصد فوج کے اہلکاروں  اور ان کے اہل خانہ کے  لئے   آگ سے جھلسنے کے شدیدزخموں اور جلد سے متعلق دیگر بیماریوں  کے علاج میں انقلابی تبدیلی لانا ہے۔

یہ نیا اسکن بینک جلد کی زندہ نسیجوں کی پیوندکاریوں کو اکٹھاکرنے ،  پروسیسنگ، ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے ایک ارتکازی مرکز کے طور پر کام کرے گا، اور ملک بھر میں فوجی طبی مراکز کے لیے ایک اہم وسیلہ فراہم کرے گا۔ اس سہولت کو قائم کرکے، مسلح افواج اس بات کو یقینی بنارہی ہیں کہ فوجی  اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو جلد کی تبدیلی کے جدید ترین علاج تک رسائی حاصل ہو۔

اسکن بینک میں اعلیٰ تربیت یافتہ طبی پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کام کرے گی، جس میں پلاسٹک سرجن، ٹشو انجینئرز، اور  اوربیماریوں سے متعلق مخصوص تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ یہ سہولت جلد کے گرافٹس کی دیانتداری اوراعتماد کو یقینی بناتے ہوئے کوالٹی کنٹرول اور حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات کی تعمیل  کرے گی۔

ڈی جی ایم ایس (فوج ) اور کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ارندم چٹرجی نے اس اسکن بینک کے آغاز کوفوج کے اہلکاروں اور سروس ممبران کی صحت اور خیروعافیت کے لیے غیر متزلزل عزم کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سہولت نہ صرف دیکھ بھال کے معیار میں اضافہ کرے گی بلکہ ان لوگوں کی مدد کرنے کی صلاحیت کو بھی مضبوط کرے گی جو شدید چوٹوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

آرمی ہسپتال (آراینڈ آر)کے کمانڈینٹ لیفٹیننٹ جنرل اجیت نیلاکانتن نے کہا،‘‘جلد کے  ریشوں کے لیے ایک مخصوص وسیلہ فراہم ہونے سے ، ہم اپنے مریضوں کو انتہائی موثر اور ذاتی نوعیت کے علاج فراہم کر سکتے ہیں،اور بالآخر ان کی صحت یابی اور بحالی کے امکانات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔’’

**********

 

(ش ح۔ع م۔ ع آ)

U:7519



(Release ID: 2026091) Visitor Counter : 39