مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلات کے محکمےنے دواہم تجاویز کا اعلان کیا ، جن کا مقصد ٹیلی مواصلات کے شعبے میں  اختراع  اورٹیکنولوجی پیش رفت کو یقینی بناناہے


یہ تجاویز -5جی انٹیلی جینٹ  ویلیج ’ اور‘ کوانٹم انکرپشن  ایلگوریدم ’زمروں کے تحت ہوں گی

اس پہل قدمی کا مقصد 5جی ٹیکنولوجی کو دیہی زندگی میں تغیرلانے کے  لئے بروئے کارلاناہے، ساتھ ہی ساتھ ڈجیٹل شمولیت  اور اقتصادی نموکا راستہ  ہموارکرنا بھی ہے

‘ کوانٹم انکرپشن  ایلگوریدم ’ کا مقصد ڈجیٹل مواصلات ذرائع کو  حفوظ بنانے کے لئے جدید ترین  طریقہ کاراپناناہے

درخواستیں  جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جولائی 2024 ہے

Posted On: 17 JUN 2024 9:04PM by PIB Delhi

جئے انوسندھان کی جانب ایک اہم اقدام  کے طورپر، جس کا مقصد ملک میں اختراعی سٹارٹ اپس کو فروغ دینا ہے اور تحقیق اور انٹرپرینیورشپ یعنی صنعتکاری  کا ایک ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے،  ٹیلی مواصلات کے محکمے  (ڈی اوٹی ) نے جدت اور تکنیکی پیش رفت کو  یقینی بنانے کے مقصد سے دواہم  تجاویز کا اعلان کیا ہے۔ ٹیلی مواصلات کے محکمے کے   یہ اقدامات ،مقامی تحقیق وترقی  کو فروغ دینے، آئی پی کی تخلیق کو فروغ دینے، اور ہندوستان بھر میں جامع ڈیجیٹل ترقی کو حاصل کرنے کے لیے ڈی اوٹی کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یہ تجاویز -5جی انٹیلی جینٹ  ویلیج ’ اور‘ کوانٹم انکرپشن  ایلگوریدم ’زمروں کے تحت ہوں گی اوران تجاویز کے تحت  صنعت، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس،تعلیمی اداروں اوران  سرکاری محکموں کو شرکت کی دعوت دی گئی  ہے ،جو ٹیکنالوجی کے ڈیزائن، ترقی، ٹیلی کمیونیکیشن مصنوعات کی کمرشلائزیشن اور طریقہ کار میں شامل ہیں۔

ان  تجاویز کے لئے ،  ڈی او ٹی کی ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ(ٹی ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت فنڈز فراہم کئے جائیں گے  اور ان کے تحت  سماجی فائدے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے اور ٹیلی مواصلات   اختراعات میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت دینے کے لیے اہم اقدامات کی نمائندگی  کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N1D2.jpg

5جی انٹیلیجنٹ ویلیج

5جی انٹیلیجنٹ ویلج پہل قدمی  کے تحت، دیہی برادریوں کی ترقی کے لیے 5جی ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے مساوی تکنیکی ترقی کی اہم ضرورت کی تکمیل کی گئی  ۔ تجاویز کے لیے کال-‘‘کنیکٹیویٹی  سے  متعلق خامیوں اسمارٹ حل تک: دیہی اختراع کے لیے5جی  نیٹ ورکس کی ڈیزائننگ- 5جی انٹیلی جینٹ  گاوؤں’’ کا مقصد زراعت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال نیز حفظان صحت،حکمرانی  اور پائیداری  جیسے اہم ستونوں  کا  حل تلاش  کرنا  ہے۔ گاؤں کے مجوزہ مقامات درج ذیل ہیں:

  • دھرماج، ضلع آنند، گجرات
  • رام گڑھ عرف راجہی، ضلع گورکھپور، اتر پردیش
  • آنند پور جلبیرہ، ضلع امبالا، ہریانہ
  • بجڑگاؤں، ضلع ناگپور، مہاراشٹر
  • بھگوان پورہ، ضلع بھیلواڑہ، راجستھان
  • دبلونگ، ضلع ناگاوں، آسام
  • راؤسر، ضلع اشوک نگر، مدھیہ پردیش
  • آری، ضلع گنا، مدھیہ پردیش
  • بانسکھیڈی، ضلع شیو پوری، مدھیہ پردیش
  • برّی پلیم، ضلع گنٹور، آندھرا پردیش

5جی کنیکٹیویٹی کے فوائد کو ظاہر کرتے ہوئے، منتخب دیہاتوں میں الٹرا ریلائیبل لو-لیٹنسی کمیونیکیشن (یوآرایل ایل سی ) اور 5جی کے بڑے پیمانے پر مشین ٹائپ کمیونیکیشن (ایم ایم ٹی سی) پہلوؤں کے موثر استعمال کو فعال کرنے کے لیے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ تجاویز میں موجودہ کوریج کے بغیر علاقوں میں 5جی کنیکٹوٹی قائم کرنے کے منصوبے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں، سینسر مینوفیکچررز، سی سی ٹی وی  سپلائرز، اورآئی اوٹی فراہم کنندگان کو ایک پلیٹ فارم پریکجا کرنا ہے تاکہ 5جی کے ممکنہ فوائد کو تلاش کیا جا سکے اور اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے، جو اس شعبے میں تحقیق اور ترقی کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مزید تفصیلات ا س ویب سائٹ (https://ttdf.usof.gov.in/users/intelligentvillage) پردستیاب ہیں۔

 

کوانٹم انکرپشن  ایلگوریدم (کیو ای اے )

یہ تجاویز،  ہندوستان کے مخصوص کوانٹم انکرپشن الگورتھم (کیوای اے) کو تیار کرنے کے لیے  طلب کی گئی ہیں  جو کوانٹم میکانکس کے اصولوں کو بروئے کارلاتے ہوئے  ڈیجیٹل  مواصلاتی ذرائع اور وسیلوں   کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جدید ترین  طریقہ کار کی نمائندگی کرے گا۔ الگورتھم کو بے مثال سیکورٹی ؛ اعلی درجے کی خفیہ کاری کی صلاحیتوں؛ انتہائی تیز اور موثر انکرپشن وغیرہ کو یقینی بنانا چاہیے مزید تفصیلات ہماری ویب سائٹ  (https://ttdf.usof.gov.in/users/quantumencryption) پر دستیاب ہیں۔

 

آخری تاریخ: درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31.07.2024 ہے

ٹیلی مواصلات کا محکمہ ڈیجیٹل  لحاظ سے  لچکدار مستقبل کے لیے 5جی اور کوانٹم انکرپشن کے امکانات اور صلاحیت کو  بروئے کارلانے کے لئے باہمی تعاون کی کوششوں میں سرگرم  ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ  https://ttdf.usof.gov.in/پرملاحظہ کریں ۔

ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) کے بارے میں

ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) کو حکومت ہند کے یونیورسل سروسز اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت ٹیلی مواصلات کے محکمے  (ڈی او ٹی) تحت قائم کیا گیا ہے تاکہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں، تحقیق، ڈیزائن، پروٹو ٹائپنگ، تصور کی جانچ کے ثبوت، آئی پی آر تخلیق، فیلڈ ٹیسٹنگ ، سکیورٹی ، تصدیق اورتوثیق اورمصنوعات کی تیاری وغیرہ کے لیے ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹی ٹی ڈی ایف کے بارے میں  تفصیلی رہنما خطوط https://ttdf.usof.gov.in/ پردستیاب ہیں ۔

**********

(ش ح۔ع م۔ ع آ)

U:7510



(Release ID: 2026040) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu