وزارت اطلاعات ونشریات

اٹھارویں ایم آئی ایف ایف نے انتھروپوسین  عہد اور انسانی فطرت کے تعلقات پر بصیرت انگیز سیشن کی میزبانی کی


جب فطرت فنا ہو رہی ہو تو ہم پر لرزش طاری نہیں ہو سکتی: جویل چیسلیٹ، ڈائریکٹر "مائی مرکری"

انسان- فطرت کا حقیقی رشتہ تلاش کرنا خدا کو تلاش کرنے کے مترادف ہے: جویل چیسلیٹ

Posted On: 17 JUN 2024 7:23PM by PIB Delhi

"جب فطرت فنا ہو رہی ہو تو ہم پر لرزش طاری نہیں ہو سکتی ۔ ہم لرزاں بر اندام نہیں ہو سکتے جب فطرت لاپرواہ انسانی خطرات کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے ۔" 'مائی مرکری' کے ڈائریکٹر جویل چیسلیٹ نے آج 18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) میں " انتھروپوسین  عہد  میں کیا  اب بھی پریشان ہونے کا وقت ہے" کے عنوان سے ایک روشن خیال گفتگو کے سیشن کے دوران کہا۔ یہ دلکش سیشن ان کی ایکو سائیکولوجیکل دستاویزی فلم پر مبنی تھا، جس کا کل ایم آئی ایف ایف میں پریمیئر ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-8-1E8BK.jpg

اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جویل نے کہا کہ 104 منٹ کی دستاویزی فلم یویس چیسلیٹ ، اس کے بھائی اور مرکری جزیرے پر تحفظ کے لیے اس کی کوششوں کی غیر معمولی دنیا میں قدم رکھتی ہے جہاں سمندری پرندے اور سیل ان کے واحد ساتھی بن جاتے ہیں۔ یہ فلم خطرات سے دوچار سمندری پرندوں اور دیگر جنگلی حیاتیات کے زوال پر روشنی ڈالتی ہے جنہیں سیلوں سے وجودی خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع کے لیے جزیرے پر دوبارہ دعویٰ کرنے کا ان کا جرات مندانہ مشن قربانی، فتح اور انسان اور فطرت کے درمیان گہرے رشتوں کی ایک دلکش کہانی کے طور پر سامنے آتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انسانوں کی پیچیدہ نفسیات اور فطرت کے ساتھ ہمارے پُرجوش تعلقات کو تلاش کرتی ہے۔ جویل نے جذباتی انداز میں کہا "حقیقی انسان  اور  فطرت کا حقیقی رشتہ تلاش کرنا خدا کو تلاش کرنے کے مترادف ہے" ۔

ماحولیاتی توازن میں انسانی اور غیر انسانی تعاملات کے درمیان پیچیدہ تعامل کو اجاگر کرتے ہوئے جیسا کہ فلم میں دکھایا گیا ہے، جویل نے کہا کہ "یہ امید، قربانی اور تبدیلی کی کہانی ہے۔ اس فلم میں سب کچھ سچ ہے"، انہوں نے زور دے کر کہا۔

فلم کے جنوبی افریقی ہدایت کار، میوزک پروڈیوسر اور سینماٹوگرافر لائیڈ راس نے فلم کی شوٹنگ کے طویل عرصے کے دوران درپیش چیلنجوں کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-8-2IR5T.jpg

اس سیشن کی نظامت  شنکر رام کرشنن، ملیالم سنیما کے  اسکرین رائٹر، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اور اداکار نے انجام دی ۔

بحث نے انتھروپوسین دور میں اہم مسائل اور انسانوں اور فطرت کے درمیان گہرے روابط کا ایک فکر انگیز امتحان فراہم کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7508



(Release ID: 2026013) Visitor Counter : 17