وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم مودی نے عزت مآب سیرل رامافوسا کو جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر کے طور پر ازسر نو منتخب ہونے پر مبارکباد دی

Posted On: 17 JUN 2024 5:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب سیرل رامافوسا کو آج جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر کے طور پر ازسر نو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے صدر رامافوسا کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

جناب مودی نے ’’ایکس‘‘ پر ٹویٹ کیا؛

’’عالی مرتبت @CyrilRamaphosa  کو جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر کے طور پر ازسر نو منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد۔ میں بھارت– جنوبی افریقہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کو لے کر پرجوش ہوں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7502



(Release ID: 2025944) Visitor Counter : 23