وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ایم آئی ایف ایف نے "متاثر کن بیانیہ: اختراع اور تخلیقی صلاحیت" پر پینل بحث کی میزبانی کی


ایم آئی ایف ایف پینل میں سماجی اختراع کاروں کے  سفرکی بازگشت  پر اظہار خیال کیا گیا

’آزادی کی امرت کہانیاں‘ کے تحت سماجی کاروباریوں کی کامیابی کی کہانیوں کے دلکش اینیمیشن ٹریلرز کی نمائش کی گئی 

Posted On: 16 JUN 2024 7:40PM by PIB Delhi

18 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) نے آج ایک سرگرم  پینل ڈسکشن کی میزبانی کی، جس کا عنوان تھا "متاثرکن بیانیہ: اختراع اور تخلیق۔" اس سیشن میں ابھرتے ہوئے سماجی کاروباری افراد شامل تھے ،جنہوں نے معاشرے میں تبدیلی لانے والے اپنے اقدامات کا اشتراک کیا۔ بحث کے دوران  ان اختراع کاروں کے ذاتی سفر پر روشنی ڈالی گئی۔  اس بات پر  بھی روشنی ڈالی گئی کہ انہوں نے کس طرح چیلنجوں کا سامنا کیا، تخلیقی صلاحیتوں کو اپنایا، اور اپنے نظریات کو زندہ کرنے کے لیے حدود کو عبور کیا۔ صنفی اصولوں کو توڑنے سے لے کر سماجی رکاوٹوں پر قابو پانے تک، پینلسٹ نے بصیرت اور تجربات کا اشتراک کیا، دوسروں کو اپنے جذبات کو آگے بڑھانے اور دیرپا اثر ڈالنے کی ترغیب دی۔

کامیابی کی ان کہانیوں کا جشن  منانے اور لاکھوں لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش میں، ان کی زندگی کے سفر کی عکاسی کرنے والی اینیمیشن فلمیں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) اور نیٹ فلکس کے ذریعہ ’آزادی کی امرت کہانیاں‘ سیریز کے حصے کے طور پر تیار کی جا رہی ہیں۔ بحث کے دوران ان فلموں کے ٹریلرز کی نمائش کی گئی۔ وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت اطلاعات و نشریات کے پرنسپل سائنسی مشیر کے ذریعہ منتخب کیے گئے، ان اختراع کاروں کی کہانیاں این ایف ڈی سی اور  نیٹ فلکس کے درمیان تعاون پر مبنی اقدام میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ انیمیشن اور لائیو ایکشن کو ملا کر دلکش کہانی سنانے کی تکنیکوں کے ذریعہ، جسے راج کمار راؤ نے مہارت کے ساتھ بیان کیا ہے، ان تبدیلی سازوں کے اثر انگیز سفر کو پیش کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے کو اجاگر کرتے ہوئے، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر میں اسٹریٹجک الائنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سپنا پوٹی نے کہا کہ یہ صرف متحرک کہانیاں نہیں ہیں بلکہ سماجی اختراع کرنے والوں کی کہانیاں ہیں جو لاکھوں لوگوں کو متاثر کریں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اختراع صرف کسی نئی چیز کی ترقی نہیں ہے بلکہ اسے پائیدار بھی ہونا چاہیے۔ "اس سیریز میں ان کہانیوں میں سے ہر ایک میں پائیداری ہے، جس کو وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک بھر کے لوگ اپنی زندگی کے سفر کے بارے میں جان سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ان کی کہانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کا انتخاب کیا ہے۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/16-6-7-1AY5T.jpg

پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے، مائی لیب ڈسکوری سولوشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور شریک بانی، حسمکھ راول نے بتایا کہ اختراعی حل لانے کا بہترین طریقہ صارفین کے لیے آسان، قابل رسائی اور آسان بنانا ہے۔ انہوں نے مثال کے طور پر   کووی سیلف کے پیچھے کی  کامیابی کی کہانی کا حوالہ دیا، جو کہ خود استعمال کرنے کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹ کٹ کی پیش کش ہے۔

انگیرس کے شریک بانی اور سی ٹی او لوکیش پی گوسوامی نے اپنی متاثر کن داستان بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہر سماجی کاروباری کو ایک بڑے سماجی مسئلے کو ذاتی مسئلہ سمجھنا چاہیے۔ ان کا خیال ہے کہ ذمہ داری کا یہ احساس جدت کا باعث بنے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/16-6-7-2N1JC.jpg

دیگر شرکاء میں شمال مشرقی ہندوستان میں طلباء کے لیے مقامی زبانوں میں ای لرننگ خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف ایک کمپنی،  اہارن ایڈو سمر پرائیوٹ لمیٹڈ کے بانی امیت گھوش ؛ دی گڈ اسٹف اسٹوڈیو (ٹی جی ایس) ، ایک تخلیقی ایجنسی کی شریک بانی اور تخلیقی ڈائریکٹرمیگھنا رائے ؛ اور انگیرس کے شریک بانی، کنجپریت اروڑہ شامل تھے ۔ انہوں نے گفتگو کے دوران اپنے تجربات اور بصیرت کا اظہار کیا۔

سیشن کی نظامت آدتیہ کُٹی نے کی ، جو اس وقت نیٹ فلکس میں قانونی ڈائریکٹر کے طور پر قانونی چارہ جوئی اور ریگولیٹری فنکشن کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7487
 


(Release ID: 2025769) Visitor Counter : 53