وزارتِ تعلیم

نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن نے پی ایم شری اسکول کے اساتذہ کیلئے قومی مشن برائے رہنمائی اور اساتذہ کیلئے قومی پیشہ ورانہ معیارات پر اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا

Posted On: 16 JUN 2024 6:04PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن نے حكومت ہند كی وزارتِ تعلیم كے محکمہ براءے اسکولی تعلیم اور خواندگی کی ہدایت پر پی ایم شری اسکول کے اساتذہ کے لیے قومی مشن برائے رہنماءی (این ایم ایم) اور قومی پیشہ ورانہ معیارات برائے اساتذہ (این پی ایس ٹی) پر ایک پانچ روزہ غیر روایتی اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا۔  ان میں ملک بھر کی 29 ریاستوں/مركزی خطوں/كیندریہ ودیالوں/ نودیا ودیالوں كی نمائندگی شامل رہی جن  میں 1 لاکھ سے زیادہ اساتذہ ہیں۔ 10-14 جون 2024 تک منعقد ہونے والے سیشنز کا مقصد ضروری علم اور ہنر كے ساتھ  قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے پی ایم شری اسکول کے اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-06-16at6.07.35PMGEN6.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-06-16at6.09.59PMZUIU.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-06-16at6.10.34PMZ5YH.png

این ایم ایم اور این پی ایس ٹی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پانچ دنوں کے لیے، دو گھنٹے کے سیشن کیے گئے۔ ہر دن، مختلف ریاستوں اور مركزی خطوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ یہ اقدامات اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد دینے اور انہیں اپنے طلباء کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے وضع گئے ہیں۔ اشاروں کی زبان کے انٹرپریٹر بھی سیشن کو مزید جامع بنانے میں مصروف رہے۔ پی ایم شری اسکول کے اساتذہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان سیشنوں میں حصہ لے کر این پی ایسٹی اور این ایم ایم اور ان کے نفاذ کی حکمت عملیوں کے بارے میں گہرا شعور حاصل کریں گے۔

پروفیسر پنکج اروڑہ، چیئرپرسن، این سی ٹی ای، اور محترمہ کیسانگ وائی شیرپا، ممبر سکریٹری، این سی ٹی ای، نے پی ایم شری اسکول کے اساتذہ کے لیے این پی ایس ٹی اور این ایم ایم دونوں سیشنوں کا پس منظر تیار کیا تھا۔ نیشنل مشن فار مینٹورنگ (این ایم ایم) پر ایک سیشن میں این ایم ایم پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ ایک تکنیکی مظاہرے میں اتالیق اور شاگردوں دونوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل اور این ایم ایم پورٹل کے استعمال کو دکھایا گیا۔ سیشن میں این ایم ایم ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعےاین سی ٹی ای کی طرف سے فراہم کردہ مسلسل تعاون پر بھی روشنی ڈالی گئی تاکہ اتالیق اور شاگردوں کے درمیان بات چیت کو آسان بنایا جا سکے۔

این پی ایس ٹی پر سیشن پی ایم شری اسکول کے اساتذہ کو این پی ایس ٹی رہنمائی دستاویز میں تجویز کردہ کارکردگی کی توقعات اور بہتری کی حکمت عملیوں کے بارے میں ان کے شعور کو بڑھا کر بااختیار بنانے پر مرکوز تھا۔ اس سیشن میں تین بنیادی معیارات، اساتذہ کی سطح اور این پی ایس ٹی فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا جیسا کہ این پی ایس ٹی رہنمائی دستاویز میں حاضر سروس اساتذہ کی صلاحیت کی تعمیر کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔ اورینٹیشن سیشن نے اس اہلیت کی بابت معلومات فراہم کیں جن سے اساتذہ کو اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی اہداف کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 2025738) Visitor Counter : 28