وزارتِ تعلیم

جاپان میں ساکورا سائنس پروگرام 2024 میں 21 طلبہ شرکت کریں گے

Posted On: 15 JUN 2024 5:00PM by PIB Delhi

 جاپان سائنس اینڈ ٹکنالوجی ایجنسی (جے ایس ٹی) کے ذریعے ساکورا پروگرام 2024 میں شرکت کے لیے مدعو 21 اسکولی طلبہ کو حکومت ہند کی وزارت تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل) کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ارچنا شرما اوستھی اور این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر دنیش پرساد سکلانی نے ڈی او ایس ای ایل کے زیر اہتمام سی آئی ای ٹی-این سی ای آر ٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس تقریب میں جاپان کے جے ایس ٹی کے منیجر جناب کیموچی یوکیو؛ ڈاکٹر امریندر پرساد بیہیرا، جوائنٹ ڈائریکٹر، سی آئی ای ٹی-این سی ای آر ٹی؛ اور ڈی او ایس ای ایل-ایم او ای کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ بھارت کے یہ طلبہ دیگر ممالک کے طلبہ کے ساتھ 16-22 جون 2024 کے دوران منعقد ہونے والے ساکورا سائنس پروگرام 2024 میں حصہ لیں گے۔

نوجوان طلبہ میں دانشورانہ افق اور سائنسی کھوج کو فروغ دینے کے لیے ، ڈی او ایس ای ایل کے ساتھ جے ایس ٹی 2014 سے ساکورا سائنس پروگرام (ایس ایس پی) کے تحت ساکورا سائنس ہائی اسکول پروگرام کو نافذ کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جاپان کے قلیل مدتی دوروں کے لیے مدعو کیا جاتا ہے ، جس سے انھیں جاپان کی جدید سائنس اور ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافت کا تجربہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

بھارت نے اپریل 2016 میں پہلی بار اس پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 532 طلبہ اور 83 سپروائزر جاپان کا دورہ کر چکے ہیں۔ آخری گروپ نے دسمبر 2023 میں جاپان کا دورہ کیا تھا۔

موجودہ بیچ کے یہ 21 طالب علم (6 لڑکے اور 15 لڑکیاں) 6 ریاستوں (چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور اتر پردیش) کے کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ اور نیتاجی سبھاش چندر بوس رہائشی اسکولوں اور ملک بھر کے کیندریہ ودیالیہ سے ہیں۔

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020، اسکولوں میں نصاب اور تدریس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ’’آموزش اپنے آپ میں جامع، مربوط، لطف آگین اور دلچسپ ہونی چاہیے۔ ‘‘ نیز، قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں کہا گیا ہے کہ تمام مراحل میں، تجرباتی تعلیم کو مختلف مضامین کے مابین تعلقات کی کھوج کے ساتھ ہر مضمون کے اندر معیاری تدریس کے طور پر اپنایا جائے گا۔ اسی تناظر میں تاریخی، ثقافتی، سماجی اور تکنیکی ترقی کے لحاظ سے مختلف مقامات پر تعلیمی دورے اور دورے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جاپان ایک ترقی یافتہ اور دوست ملک ہے۔ اپنی تکنیکی ترقی کی وجہ سے ، یہ تعلیمی نمائش کے لیے ایک پسندیدہ منزل بھی ہے۔ جاپان جیسے ملک کا دورہ کرنا ہمیشہ ایک بھرپور تجربہ اور اس کے جدید طریقوں کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7482



(Release ID: 2025701) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Telugu