شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

گھریلو استعمال کے اخراجات کے سروے(ایچ سی ای ایس)  2022-23 کے موضوع پر  ڈیٹا صارف کانفرنس 19 جون 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی

Posted On: 15 JUN 2024 12:14PM by PIB Delhi

نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او)، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)، 1950 میں اپنے قیام کے بعد سے گھریلو استعمال کے اخراجات کے سروے (ایچ سی ای ایس) کا باقاعدگی سے انعقاد کر رہا ہے۔ حال ہی میں، این ایس ایس او نے اگست 2022 سے جولائی 2023 تک ایچ سی ای ایس کا انعقاد کیا۔ یہ سروے گھریلو ماہانہ فی کس کھپت کے اخراجات (ایم پی سی ای) اور دیہی و شہری شعبوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مختلف سماجی و اقتصادی گروپوں میں اس کی تقسیم کا تخمینہ تیار کرتا ہے۔ ایچ سی ای ایس 2022-23 کی حقائق نامہ 24 فروری 2024 کو جاری کیا گیا تھا، اور سروے کے تفصیلی نتائج اور یونٹ کی سطح کے اعداد و شمار 7 جون 2024 کو شائع کیے گئے تھے۔

مندرجہ بالا کی روشنی میں، اعداد و شمار کے صارفین/اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آراء کے لیے ایم او ایس پی آئی کے تعامل اور مصروفیت کو بڑھانے کے لیے ایچ سی ای ایس 2022-23 پر ایک روزہ ڈیٹا یوزر کانفرنس، این ایس ایس او، وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کے ذریعہ 19 جون 2024 نئی دہلی میں کو منعقد کی جا رہی ہے۔ اس  کانفرنس میں مختلف کلیدی تصورات، تشریحات ، کلیدی نتائج، یونٹ لیول کا ڈیٹا، ملٹی پلائر کا استعمال اور ایچ سی ای ایس کے ڈیٹا کوالٹی کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد سوالات کو حل کرنے اور بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے کھلی بحث کی جائے گی۔

وزیر اعظم  کی اقتصادی مشاورتی کونسل  (ای اے سی-پی ایم)کے چیئرمین ڈاکٹر بی بیک ڈیبرائے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شرکت کریں گی، جن میں قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) کے چیئرمین اور اراکین، نیشنل سیمپل سروے کی اسٹیئرنگ کمیٹی (این ایس ایس)، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے شماریات (ایس سی او ایس)، ایم او ایس پی آئی کے افسران اور دیگر مرکزی وزارتیں /محکمے، مختلف بین الاقوامی اداروں کے حکام، معروف اداروں کے پروفیسران  اور ریسرچ اسکالر شامل ہیں۔  ڈیٹا استعمال کرنے والے اوپن رجسٹریشن کے ذریعہ بھی کانفرنس کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔ منتخب شرکاء کو تصدیق ای میل کے ذریعہ پہنچائی جائے گی۔ جو لوگ ذاتی  طور پر کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکیں گے  انہیں یوٹیوب پر کانفرنس میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔

 

یوٹیوب لائیو اسٹریم کے لنکس:

https://www.youtube.com/live/Wyk6ZOswwKg?si=ZopKVXmS67Wr8o7o

 

اوپن  رجسٹریشن کے لیے لنکس:

https://www.mospi.gov.in/announcements/data-user-conference-household-consumption-expenditure-survey-hces-be-held-19062024-le

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7458



(Release ID: 2025507) Visitor Counter : 23