صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا کی نئی سرکار کی تشکیل کے بعد پہلے سو روز کے لئے صحت کے نشانوں کو حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی سربراہی

Posted On: 14 JUN 2024 6:49PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آج نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلے سو روز کے لئے طے کردہ صحت مقاصد کے حصول کے لئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی سربراہی کی، جس میں مرکزی وزارت صحت کے اعلیٰ افسران شامل تھے۔ وزیر موصوف کے ہمراہ صحت اور خاندانی بہبود وزارت میں مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل اور جناب جادھو پرتاپ راؤ گن پت راؤ بھی تھے۔

وزارت کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے عزت مآب مرکزی وزیر نے ہدایت دی کہ صحت سے متعلق سہولیات اور صحت نظام کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے اے بی-پی ایم جے اے وائی کے تحت صحت بیمے میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر نے تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے نوجوانوں کو مہم شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ تمباکو نوشی کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے عام زبان استعمال کی جائے۔

مرکزی صحت سکریٹری جناب اپوروا چندرا،  جناب  جی کملا وردھن راؤ، سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی؛ محترمہ دیپتی گوڑ مکھرجی، سی ای او، این ایچ اے اور مرکزی وزارت صحت کے دیگر سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 2025458) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil