وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی كی جانب سے 10ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر یوگا ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 14 JUN 2024 8:10PM by PIB Delhi

دسویں بین الاقوامی یوم یوگا کے سلسلے میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی نے 14 جون 2024 کو پُنے كے کھڑکواسلا میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ میں تینوں افواج کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے ایک حصے کے طور پر یوگا پر ایک لیکچر میں جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ورکشاپ میں مراقبے، پرانائم، اور آسن جیسی مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔ ہندوستانی مسلح افواج کے تربیت یافتہ یوگا انسٹرکٹروں نے صحیح انداز سے بیٹھنے اور سانس لینے کی تکنیک کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یوگا کے فوائد بھی تفصیل سے بتائے۔

ورکشاپ نے یوگا کو فروغ دے کر تمام حاضرین كو زبردست طور پر متاثر كیا اور صحت مند طرز زندگی اور مجموعی فلاح و بہبود کی اہمیت کے بارے میں این ڈی اے برادری کو آگاہ کیا۔

1.jpeg

2.jpeg

****

 ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2025417) Visitor Counter : 97