قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب جوال اورم نے قبائلی امور کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا


وزارت ملک بھر میں قبائلیوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی: جناب جوال اورم

Posted On: 14 JUN 2024 5:10PM by PIB Delhi

جناب جوال اورم نے آج نئی دہلی میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر وزیر موصوف  کا استقبال جناب ویبھو نیر، سکریٹری (قبائلی امور) اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UK83.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A785.jpg

 

وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، جناب جوال اورم نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا  ان پر اعتماد  کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا اور انہیں قبائلی برادریوں کی بہتری کے لیے کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف  نے بتایا کہ گزشتہ 10 برسوں  میں وزیر اعظم کی قیادت میں وزارت نے ملک بھر میں قبائلیوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے زبردست کام کیا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں قبائلیوں کی 360ڈگری ترقی کے لیے اپنے عزم  کا عہد کیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد، جناب اورم نے وزارت کے سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور مختلف پروگراموں اور اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیرموصوف  نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ ملک بھر میں قبائلیوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BBUB.jpg

جناب  جوال اورم 12ویں، 13ویں، 14ویں، 16ویں اور 17ویں لوک سبھا کے رکن تھے، جو 1998 سے سندر گڑھ حلقے کی نمائندگی کر رہے تھے۔ جناب اورم نے 13 اکتوبر 1999 کو قبائلی امور کے پہلے مرکزی وزیر کے طور پر حلف لیا، اس وقت ، وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی نے وزارت تشکیل دی تھی۔

*******

 ش ح۔ ش ت- ج

UNO-7438



(Release ID: 2025363) Visitor Counter : 35