زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آنے والے خریف سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا


وزیر موصوف نے کھاد، بیج اور کیڑے مار ادویات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا

تکنیکی طریقوں کا مؤثر استعمال زراعت کے شعبے میں انقلاب لا سکتا ہے: جناب چوہان

Posted On: 14 JUN 2024 5:35PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آنے والے خریف سیزن کے لیے کھادوں، بیجوں اور کیڑے مار ادویات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ کرشی بھون میں خریف سیزن 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے،  جناب چوہان نے فصلوں کے لیے ان پٹ مواد کی بروقت تقسیم اور معیاری فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین میں کسی رکاوٹ سے بوائی میں تاخیر کرتی ہے، اس لیے پیداوار متاثر ہوتی ہے، اور اس سے ہر قیمت پر گریز کیا جانا چاہیے۔ وزیر موصوف نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات سے بچنے کے لیے صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں اور جائزہ لیں۔ جناب چوہان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس سال جنوب مغربی مانسون کی پیشین گوئی معمول سے زیادہ ہے۔ اس موقع پر محکمہ فرٹیلائزرز، سنٹرل واٹر کمیشن اور ہندوستانی محکمہ موسمیات کے افسران نے پریزنٹیشنز دیں۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج آہوجا اور وزارت کے سینئر افسران نے وزیر  موصوف کو خریف سیزن کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T0N8.jpg

اس سے قبل زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے (ڈی اے آر ای) کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے، وزیر موصوف نے زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے کھیتوں کی میکانائزیشن میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے زرعی تعلیم کو پیشے سے جوڑنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ زرعی علوم میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے افراد کاشتکاری کے طریقوں سے منسلک ہوں۔ جناب چوہان نے کسان وکاس کیندروں (کے وی کیز) کی افادیت کو بہتر بنانے کے لیے گہری بات چیت پر زور دیا، تاکہ وہ ملک کے آخری کسان تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی طریقوں کا مؤثر استعمال زراعت کے شعبے میں انقلاب لا سکتا ہے اور انہوں نے سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور نئی نسلوں کی نشوونما پر مسلسل کام کریں۔ جناب چوہان نے یہ بھی بتایا کہ قدرتی کھیتی کے طریقوں کو آسان بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اسے اپنی کھیتی کے لیے اپنا سکیں۔ ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور  آئی سی اے آر کے ڈی جی شری ہمانشو پاٹھک نے وزیر موصوف کو انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ (آئی سی اے آر) کی سرگرمیوں اور 100 دن کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فصل کی ایک سو اقسام تیار کرنا اور نئی ٹکنالوجیوں کا ایک سو سرٹی فکیشن آئی سی اے آرکے 100 روزہ پلان کا حصہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002377H.jpg

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے وزرائے مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر اور جناب  بھاگیرتھ چودھری بھی میٹنگوں کے دوران موجود تھے۔

************

 

U.No:7439

ش ح۔ اک۔ق ر



(Release ID: 2025343) Visitor Counter : 33