پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے آج تمام اسکیموں کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کا قریبی جائزہ لیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا


مرکزی وزیر نے تمام ذمہ داران کی اجتماعی کوششوں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حکومت کے اقدامات کا دیہی علاقوں میں زیریں سطح پر تبدیلی اور نمایاں اثر مرتب ہو

Posted On: 13 JUN 2024 6:52PM by PIB Delhi

پنچایتی راج اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں پنچایتی راج کی وزارت کی اسکیموں اور پروگراموں کی مختلف سرگرمیوں، اقدامات اور نفاذ کی حکمت عملیوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں پنچایتی راج اور ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے  کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے شرکت کی۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھردواج نے اہم مداخلتوں اور ترجیحی شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزارت کے اقدامات اور کوششوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011G9L.jpg

مرکزی وزیر کو پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے شروع کردہ اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ مرکزی وزراء نے تمام اسکیموں کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کا قریبی جائزہ لیا اور مستقبل کے لاءحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سینئر افسران بشمول ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم نگر، جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند، جوائنٹ سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ، جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر محترمہ تنوجا ٹھاکر کھلکھو، اقتصادی مشیر ڈاکٹر بجیا کمار بہیرا، اکاؤنٹس کے چیف کنٹرولر جناب اکھلیش جھا بھی بریفنگ میٹنگ میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MX0M.jpg

میٹنگ کے دوران پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے تمام ذمہ داران کی اجتماعی کوششوں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا جس كا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حکومت ہند کے اقدامات کا دیہی علاقوں میں نچلی سطح پر تبدیلی اور نمایاں اثر مرتب ہو۔ انہوں نے اس یقین كا اظہار کیا کہ تمام ذمہ داران کی مربوط اور ٹھوس کوششوں سے پنچایتی راج کی وزارت وزیر اعظم کے وکست بھارت ویژن کے مطابق تمام اقدامات اور مداخلتوں کے ہدف شدہ مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے بھی تمام اسکیموں کو ایک مقررہ مدت کے اندر لاگو کرنے کے سلسلے میں ہدایات اور تجاویز فراہم کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OYLG.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ST7W.jpg

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے اپنی انمول داخلی معلومات کا اشتراک کیا اور تجویز پیش کی کہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور ایپ پر مبنی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کو پنچایتی راج اداروں کے لیے انتہائی موثر بنایا جانا چاہیے تاکہ وہ اسکیموں کے نفاذ اور خدمات کی فراہمی كو یقینی بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو شفافیت اور موثریت کے ساتھ انجام دے سکے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2025162) Visitor Counter : 27