شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
آیوش پر سروے کے نتائج (جولائی 2022 تا جون 2023) جاری کیے گیے
Posted On:
13 JUN 2024 5:30PM by PIB Delhi
اہم نتائج
- تقریباً 95فیصد دیہی اور 96فیصد شہری جواب دہندگان آیوش سے واقف ہیں۔
- تقریباً 85فیصد دیہی اور 86 فیصد شہری گھرانوں میں کم از کم ایک رکن طبی خصوصیات کے حامل پودوں/گھریلو علاج/مقامی صحت کی روایت/لوک ادویات سے واقف ہے۔
- گزشتہ 365 دنوں میں تقریباً 46 فیصد دیہی اور 53 فیصد شہری افراد نے بیماریوں کی روک تھام یا علاج کے لیے آیوش کا استعمال کیا۔
- آیوروید دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں علاج کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا نظام ہے۔
- آیوش بنیادی طور پر احیاء اور بچاؤ کے اقدامات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اے. تعارف
قومی نمونہ سروے (این ایس ایس) کے 79 ویں دور کے ایک حصے کے طور پر، 'آیوش' پر پہلا خصوصی کل ہند سروے جولائی 2022 سے جون 2023 تک نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس سروے میں انڈمان اور نکوبار جزائر کے چند ناقابل رسائی دیہاتوں کو چھوڑ کر پوری انڈین یونین کا احاطہ کیا گیا۔ 1,81,298 گھرانوں سے معلومات اکٹھی کی گئیں جن میں 1,04,195 دیہی علاقوں اور 77,103 شہری علاقوں میں شامل ہیں۔
سروے کے وسیع مقاصد مندرجہ ذیل پر معلومات جمع کرنا تھے:
- صحت کی دیکھ بھال کے روایتی نظام (آیوش نظام طب) کے بارے میں لوگوں کی بیداری،
- بیماریوں کی روک تھام یا علاج کے لیے آیوش کا استعمال،
- گھریلو علاج، دواؤں کے پودوں، مقامی صحت کی روایت/لوک ادویات کے بارے میں گھرانوں کی بیداری۔
مزید برآں، اس سروے نے آیوش نظام طب کا استعمال کرتے ہوئے علاج کے لیے گھریلو اخراجات کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔ نتائج (فیکٹ شیٹ اور یونٹ لیول ڈیٹا کے ساتھ) وزارت کی ویب سائٹ ([www.mospi.gov.in](http://www.mospi.gov.in)) پر دستیاب ہیں۔
بی. نمونہ ڈیزائن
آیوش پر کیے گئے سروے میں ایک طبقہ وارکثیرمرحلہ سیمپلنگ ڈیزائن کا استعمال کیا گیا جس میں دیہی علاقوں کے دیہات اور شہری علاقوں میں شہری فریم سروے (یو ایف ایس) بلاکس یا دیہات کے ذیلی یونٹس (ایس یو) یا یو ایف ایس بلاکس کو پہلے مرحلے کی یونٹس(ایف ایس یو) کے طور پر لیا گیا۔ حتمی مرحلے کی اکائیاں (یو ایس یو) دونوں شعبوں میں گھریلو تھیں۔ سادہ رینڈم سیمپلنگ بغیر تبدیلی (ایس آر ایس ڈبلیو او آر) کا استعمال ایف ایس یوز کے ساتھ ساتھ منتخب ایف ایس یوز سے گھرانوں کے انتخاب کے لیے کیا گیا تھا۔
سی. تصوراتی فریم ورک
سروے کے مقصد کے لیے، آیوش کی ’آگاہی‘ اور ’استعمال‘ کو اس انداز میں بیان کیا گیا ہے جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے:
15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے گھر کے کسی فرد کو "آیوش سے آگاہ" سمجھا جاتا ہے اگر مندرجہ ذیل میں سے ایک یا زیادہ کی تکمیل ہوتی ہے:
- اگر اس نے نسخے کے ساتھ یا اس کے بغیر کسی بھی وقت آیوش نظام ادویہ کا استعمال کرتے ہوئے علاج کیا ہے۔
- آیا اس نے آیوش نظام میں سے کسی کے بارے میں سنا ہے، یعنی آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی، سدھا، سووا-رگپا/امچی، ہومیوپیتھی - خاندان، دوستوں، طبی پریکٹیشنر، میڈیا (ٹی وی، ریڈیو، ہورڈنگز، اخبارات) اور میگزینز، انٹرنیٹ- فیس بک/ واٹس ایپ/ ٹویٹر/ آئی ای سی مواد سے بذریعہ آؤٹ ریچ کیمپ، تنظیموں کے سروے وغیرہ، تحقیقی مضامین/ طبی خبرنامہ/ نصابی کتابیں وغیرہ۔
- آیا وہ دواؤں کے پودوں یا دواؤں کی قیمت رکھنے والے پودوں، گھریلو علاج یا علاج یا روک تھام کے لیے روایتی طریقوں/لوک طریقوں کے بارے میں آگاہ ہے۔
- آیا وہ پیشے کے لحاظ سے آیوش ہیلتھ کیئر سینٹرز/سروس فراہم کرنے والوں سے کسی ایک زمرے میں منسلک ہے: رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر، غیر رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر، مڈوائف، میسرز، فارماسسٹ، یوگا انسٹرکٹر، پنچکرما تھراپسٹ، پچنا تھراپسٹ وغیرہ یا آیوش ادویات کی پیداوار/مینوفیکچرنگ میں شامل ہے۔
'آیوش نظام ادویات کا استعمال' سے مراد امراض/بیماریوں کے علاج/نگہداشت کے لیے یا طبی پریکٹیشنر/انسٹرکٹر کے مشورے پر امراض/بیماریوں کی روک تھام کے لیے آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا، سووا رِگپا اور ہومیوپیتھی کے ایک یا زیادہ نظام (نظاموں) کا استعمال کرنا/اپنانا ہے۔ اس میں گھریلو علاج/خود سے دوا لینا/خود سے علاج بھی شامل ہوں گے جو گھر کے کسی فرد کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے جو علاج/دوا کے لینے سے بچاؤ یا فائدہ مند اثرات کو جانتا ہے۔
ڈی. سروے کے اہم نتائج:
1. آیوش کی آگاہی:
دیہی ہندوستان میں، تقریباً 95فیصد مرد اور خواتین جن کی عمریں 15 سال یا اس سے زیادہ ہیں، آیوش کے بارے میں آگاہ پائے گیے ہیں جبکہ شہری ہندوستان میں یہ تقریباً 96 ٖفیصد ہیں۔ کل ہند سطح پر صنفی لحاظ سے آیوش نظام سے واقف افراد (15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے) فیصد کا تخمینہ تصویر 1 میں دکھایا گیا ہے۔
دیہی ہندوستان میں تقریباً 79 فیصد گھرانوں میں اور شہری ہندوستان کے تقریباً 80 فیصد گھرانوں میں کم از کم ایک رکن دواؤں کے پودوں اور گھریلو ادویات کے بارے میں آگاہ ہے، جب کہ تقریباً 24فیصد گھرانوں میں کم از کم ایک رکن لوک ادویات یا مقامی صحت کی روایت کے بارے میں دیہی اور شہری ہندوستان میں آگاہ ہے۔
2. آیوش کا استعمال:
گزشتہ 365 دنوں کے دوران بیماریوں کی روک تھام یا علاج کے لیے آیوش کا استعمال دیہی علاقوں کے مقابلے شہری علاقوں میں زیادہ دیکھا گیا ہے۔ نیچے دی گئی تصویر 2 میں پچھلے 365 دنوں کے دوران ان لوگوں کے فیصد کا تخمینہ دکھایا گیا ہے جنہوں نے آیوش کو بیماریوں کی روک تھام یا علاج کے لیے استعمال کیا ہے۔
دیہی اور شہری ہندوستان دونوں میں، آیوروید کو بیماریوں کی روک تھام یا علاج کے لیے آیوش کے دوسرے نظاموں پر ترجیح دی گئی ہے۔
جدول 1: ان افراد کی فیصد جنہوں نے آیوش کا استعمال نظام ادویہ کے ذریعہ بماریوں کی روک تھام یا علاج کے لیے کیا ہے
|
نظام ادویہ
|
دیہی
|
شہری
|
آیوروید
|
40.5
|
45.5
|
دیگر*
|
9.4
|
12.8
|
کوئی
|
46.3
|
52.9
|
یوگا اور نیچوروپیتھی، یونانی، سدھا، سووا – رگپا اور ہومیوپیتھی شامل ہیں
|
یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ آیوش کو زیادہ تر احیاء یا بچاؤ کے مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے جس کے بعد تھریپیوٹک یا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔
3. آیوش کے علاج سے فائدہ اٹھانے کے لیے کیے گئے اخراجات:
دیہی اور شہری ہندوستان کے لیے پچھلے 365 دنوں کے دوران آیوش کے استعمال سے بیماریوں کی روک تھام یا علاج کے لیے فی شخص ہونے والے اوسط اخراجات کا تخمینہ جدول 2 میں دیا گیا ہے۔
آیوش کا استعمال کرتے ہوئے بماریوں کی روک تھام یا علاج کے لیے فی شخص اخراجات کا ( روپے) کا اوسط
|
نظام ادویہ
|
دیہی
|
شہری
|
آیوروید
|
394
|
499
|
دیگر*
|
622
|
592
|
کوئی
|
472
|
574
|
یوگا اور نیچوروپیتھی، یونانی، سدھا، سووا – رگپا اور ہومیوپیتھی شامل ہیں
|
************
U.No:7410
ش ح۔ ا ک۔رب
(Release ID: 2025138)
Visitor Counter : 78