زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے  زراعت اور کسانوں کی بہبود کےزرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی 


ایسی تحقیقوں پر خصوصی توجہ دی جائے  ،   جس سے پیداواری صلاحیت ،  کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو اور پیداواری لاگت کم ہو  :   جناب چوہان

بایو فورٹیفائیڈ اقسام کی پیداوار اور پیداوار یت بڑھانے پر خصوصی توجہ  :  مرکزی وزیر زراعت

Posted On: 13 JUN 2024 5:25PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج محکمہ  زرعی  تحقیق اور تعلیم ،  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے سینئر افسران کے ساتھ زرعی تحقیقی منصوبے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔   113  تحقیقی اداروں کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’ہمیں اس بات کا اندازہ لگانا چاہئے کہ یہ کام اہم ہے اور ہمارے پاس ایک نیٹ ورک ہونا چاہئے اور آیا ہمارا نیٹ ورک متوقع نتائج دینے میں کامیاب رہا ہے ،  کیا یہ ٹھیک سے وہ کام کر رہا ہے یا نہیں ،  جس مقصد کے لئے یہ کیا گیا تھا   ،    بنایا گیا ہے اور اگر خلا ہے تو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔‘‘   ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ اگر ہم اہداف کا تعین کریں اور ان کے حصول میں کامیاب ہو جائیں تو ہم ایک نیا انقلاب برپا کر سکتے ہیں ،  اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔  کبھی کبھی آپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہوں گے کہ ہمارے اہداف کیا تھے ،  ہم نے کتنا حاصل کیا ،  اگر ہم  نے کم حاصل  کیا  تو پھر کون سے خلا تھے جنہیں پُر کرنے کی ضرورت ہے ۔  ایسا کرنے سے ہم 2047 تک اپنے مقرر کردہ اہداف حاصل کر لیں گے ۔  اگر ہم نے 2047 کا ہدف رکھا ہے  ،   تو ہمیں یہ بھی طے کرنا چاہیے کہ 2026 کے لیے ہمارے اہداف کیا ہیں ،  2026 میں کتنا حاصل کیا گیا ،  2027 میں کتنا حاصل کیا گیا؟

 

 

مرکزی وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ اس بات پر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ملک کے باقی حصوں کے مقابلے جھارکھنڈ میں آبپاشی اور غیر آبپاشی والے علاقوں میں پیداواری صلاحیت کیوں  کم ہے ۔  پیداواری صلاحیت کو متوازن کرنے کے لیے مہم چلائی جائے۔

مرکزی وزیر  موصوف نے محکمہ جاتی منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے  ہوئے  ،   کسانوں کی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کرنے اور پیداواری لاگت کو کم کرنے والی تحقیقوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ۔  انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مختلف طبقات میں فصلوں کے بیجوں کی بائیو فورٹیفائیڈ اقسام کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جائیں گی ۔  وزیر  موصوف نے کہا کہ  یہ کوشش کی جائے گی تاکہ تمام خطوں میں فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں توازن رہے ۔

 

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر اور  جناب بھاگیرتھ چودھری ،  زراعت کے سکریٹری جناب منوج آہوجا اور زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے کے سکریٹری اور زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک بھی   میٹنگ میں موجود تھے ۔  

 

************

 

 

(ش ح      ۔     اع    ۔      ت ح )

U No. 7409



(Release ID: 2025088) Visitor Counter : 24


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP