وزارت دفاع

فوج کے نائب سربراہ  نے دراس تھنڈر موٹرسائیکل ریلی کو  دہلی سے کرگل جنگ کی یادگار تک پرچم کشائی کی

Posted On: 13 JUN 2024 3:48PM by PIB Delhi

اوپی وجے کے دوران عظیم قربانی دینے والے بہادروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، دراس تھنڈر موٹرسائیکل ریلی کو آج کریپا پریڈ گراؤنڈ، نئی دہلی سے فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے رسمی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں  لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی (ریٹائرڈ)، سینئر حاضر سروس افسران، سابق فوجی اور سویلین معززین موجود تھے۔

دراس تھنڈر موٹر سائیکل ریلی جے اے کے 13 رائفلز (کرگل) کے ایک افسر اور 19 سپاہیوں پر مشتمل ہے۔ ویر چکریافتہ صوبیدار مہر سنگھ  اور نائب صوبیدار کیول کمار، سینا میڈل، ٹیم کے ممبران، وجے گیلنٹری ایوارڈ یافتہ ہیں اور انہوں نے پی ٹی  4875 اور پی ٹی  5140 کو حاصل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

دراس تھنڈر موٹرسائیکل ریلی کریپا پریڈ گراؤنڈ، نئی دہلی سے کرگل وار میموریل، دراس تک کا سفر شروع کرے گی اور یہ کرگل وجے دیوس کی رجت جینتی تقریبات کا حصہ ہے۔ ریلی کا مقصد ہندوستانی فوج کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے 25 سال قبل کرگل جنگ میں فتح حاصل کی تھی۔ مقصد کے احساس کے ساتھ سواری کرتے ہوئے، موٹرسائیکل ریلی 1029 کلومیٹر کا فاصلہ چیلنجنگ خطوں سے طے کرے گی، جو میدان جنگ میں ہندوستانی فوج کے جذبے اور عزم کی بازگشت کرتی ہے۔ اس منفرد اقدام کا مقصد جنگی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور راستے میں پریمیئر انسٹی ٹیوٹ میں تحریکی بات چیت کے ذریعے نوجوان نسل کو متاثر کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ ٹیم راستے میں 100 سے زیادہ گیلنٹری ایوارڈ جیتنے والوں، سابق فوجیوں اور ویر ناریوں سے ملاقات کرے گی اور او پی وجے  میں ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کرے گی۔

موٹرسائیکل ریلی 20 جون 2024 کو تاریخی کارگل وار میموریل، دراس پر اختتام پذیر ہوگی۔ 25 سال قبل اسی دن، ہندوستانی فوج نے پی ٹی  5140 پر قبضہ کرکے تاریخ کے انمٹ نقوش ثبت کیے تھے۔ صوبیدار مہر سنگھ، ویر چکرا اور نائب صوبیدار کیول کمار، سینا میڈل، نے دشمن کے خلاف بے پناہ ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا تھا اور کرگل جنگ کے دوران اسٹریٹجک چوٹیوں پر قبضہ کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، جس نے مخالف کے خلاف لہر کا رخ موڑ دیا۔ ویر نارس اور نیکسٹ آف کن کی قربانیوں، آنجہانی لانس نائک رنبیر سنگھ کے بیٹے جناب  راہل منہاس، جنہوں نے کرگل جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کیا  اور پی ٹی  5140 پر قبضہ کرنے کے دوران عظیم قربانی دی، کو لازوال خراج عقیدت پیش کرنا بھی اس موٹر سائکل ریلی کا حصہ ہے۔

13 جیک رائفلز (کرگل) نے دو بڑی جنگوں، 1971 کی ہند-پاک جنگ اور اوپی وجے میں سرگرمی سے حصہ لیا ہے۔ یونٹ نے او پی وجے کے دوران اپنے عروج کو حاصل کیا، جب صرف تین دن کے موافقت کے بعد، یونٹ نے پی ٹی  5140 اور پی ٹی  4875 پر ترنگا لہرایا، جو بالترتیب دراس اور مشکوہ وادیوں کی سب سے اہم خصوصیات ہیں۔ او پی وجے میں اس کی شاندار کارکردگی کے لیے، 13 جی اے کے رائفلز (کارگل) کو دو پرم ویر چکروں کے علاوہ ’بیٹل آنرز" - "دراس" اور "مشکوہ" اور "تھیٹر آنر" - "کرگل" ،اس کے علاوہ دو پرم ویر چکر ،آٹھ ویر چکر ، 14 سینا میڈل اور دو مینچن  ان ڈسپیچ سے نوازا گیا ہے۔ اس یونٹ کو آرمی چیف کی طرف سے یونٹ کی تعریف اور بہادری کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

یہ منفرد سفر مسلح افواج اور قوم کے درمیان پائیدار رشتے  کی علامت ہے، جو جرات، قربانی اور حب الوطنی کے جذبے کا عکاس ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-13at14.38.297LOX.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-13at14.38.30YIEG.jpeg

-----------------------

ش ح۔ا م ۔ ن ا۔

U NO: 7402



(Release ID: 2025039) Visitor Counter : 41