وزارت آیوش

قومی کمیشن برائے ہندوستانی نظام طب نے  اپنا چوتھا یوم تاسیس منا یا

Posted On: 12 JUN 2024 4:34PM by PIB Delhi

قومی کمیشن برائے ہندوستانی نظام طب نے اپنا چوتھا  یوم تاسیس  منانے کے لیے آل انڈیا کونسل برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور وزارت تعلیم کی اختراعی سیل کے  تعاون سے اے ایس یو ایس (مائنڈ ٹو مارکیٹ فار انڈین سسٹم آف میڈیسن [آئی ایس ایم] پروفیشنلز) میں ایک دو روزہ قومی کانفرنس 'پرانا' پروٹیکٹنگ رائٹس اینڈ نوولٹیز کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RVO4.jpg

قومی کانفرنس کے دو روزہ سیمینار میں قابل ذکر تعداد میں ایسی اختراعات شامل تھیں جن کے پیٹنٹ ہونے کی صلاحیت ہےاور  ان کو تجارتی بنایا جا سکتا ہے یا ان پیٹنٹ شدہ اشیاء کی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے موزوں ہو سکتی ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپس کے لیے مناسب ہو سکتی ہیں۔ کانفرنس نے آئی ایس ایم میں ہینڈ ہولڈ اختراعیوں کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

پدم شری ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری، آیوش کی  وزارت، جو کل منعقدہ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، نے زور دے کر کہا کہ اس پلیٹ فارم پر اس طرح کی بحث کرنے کا یہ صحیح وقت ہے کیونکہ اس سے ہندوستانی نظام طب، آیوروید، یونانی، سدھا، سووا  رگپا کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے ذریعے فروغ ملتا ہے۔  انہوں نے مزید زور دیا کہ آئی ایس ایم  میں اختراعات کی گنجائش بہت زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G1BE.jpg

ویدیا جینت دیوپجاری، چیئرپرسن، این سی آئی ایس ایم اور بورڈ آف گورنرس سی سی آئی ایم، آیوش کی وزارت نے علم کو استعمال کرنے کی ضرورت پر غور کیا، تاکہ یہ اداروں کے لیے ایک اثاثہ اور ایک موقع بن جائے۔ انہوں نے وزارت تعلیم کے انوویشن سیل (ایم آئی سی) کو تقریباً 15000 انسٹی ٹیوٹ انوویشن کونسلز (آئی آئی سی) بنانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے دانشورانہ املاک کے حقوق کے ساتھ ساتھ جدت طرازی کے بارے میں تصور میں بڑی تبدیلی لانے میں مدد ملے گی۔

قومی کمیشن برائے ہندوستانی نظام طب ایک قانونی ادارہ ہے جو این سی آئی ایس ایم ایکٹ، 2020 کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن کے غیر معمولی حصہ II سیکشن 1 مورخہ 21.09.2020 کے بموجب  تشکیل دیا گیا ہے اور جو 11 جون 2021 سے نافذ ہوا ہے۔

کمیشن ہندوستانی نظام طب (آئی ایس ایم) کے مناسب اور اعلیٰ معیار کے طبی پیشہ ور افراد کی دستیابی کو یقینی بناتا ہے۔ انڈین سسٹم آف میڈیسن کے طبی پیشہ ور افراد کے ذریعہ تازہ ترین طبی تحقیق کو اپنانا؛ اور آئی ایس ایم طبی اداروں کی متواتر تشخیص کو انجام دیتا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، این سی آئی ایس ایم نے آیوروید، یونانی، سدھا، اور سووا-رگپا طبی نظاموں کے میدان میں طبی تعلیم، طبی تحقیق، طبی پریکٹس، صلاحیت سازی جیسے کئی جہتوں میں پہل اور اصلاحات کی ہیں جس کے نتیجے میں عالمی معیارات کے مطابق ان نظاموں میں تبدیلی آئی ہے۔

این سی آئی ایس ایم نے آئی ایس ایم  پروفیشنلز اور طلباء کے درمیان آیوش میں اختراعات کی تعداد اور حیثیت کا اندازہ لگانے کے لیے ایک آن لائن سروے کیا۔ سروے کا تعلق پیٹنٹس گرانٹیڈ (115); پیٹنٹس کے لیے درخواست دی گئی (112)؛ اور ترقی کردہ   لیکن پیٹنٹ کے لیے درخواست نہیں دی گئی (183) سے ہے ۔

ڈاکٹر سیتارامن، چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای، ڈاکٹر  ابھے جیرے، وائس چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای، ڈاکٹر  بی سری نواسا پرساد، بورڈ آف آیوروید کے صدر، این سی آئی ایس ایم، وزارت آیوش، ڈاکٹر۔ کے جگناتھن، صدر، بورڈ آف یونانی، سدھا اور سووا-رگپا (بی یو ایس ایس)،  ڈاکٹر  رگھورام بھٹ، این سی آئی ایس ایم کے صدر (میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ فار انڈین سسٹم آف میڈیسن- ایم اے آر بی آئی ایس ایم)،  ویدیا راکیش شرما، صدر، بورڈ آف دی ایتھکس اینڈ رجسٹریشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن،  پروفیسر ششیکلا جی ونجاری وائس چانسلر ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (این آئی ای پی اے) کے علاوہ ملک بھر سے دیگر شرکاء نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

********

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:7376

 



(Release ID: 2024780) Visitor Counter : 29


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Hindi_MP