سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درست موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کے بغیر گاڑی چلانا قابل تعزیر جرم ہے

Posted On: 11 JUN 2024 6:49PM by PIB Delhi

موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے سیکشن 146 کے تحت ہندوستان کی سڑکوں پر چلائی جانے  والی گاڑیوںں کے لئے لازمی ہے کہ اس تھرڈ پارٹی رسک کا احاطہ کرنے والی  انشورنس پالیسی موجود ہو۔

اس کی قانونی حیثیت کے ساتھ ساتھ موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کی موجودگی سڑک استعمال کرنے والے ایک ذمہ دار صارف کی حیثیت سے ایک اہم پہلو ہے، کیونکہ اس کے تحت حادثے یا نقصان کی صورت میں متاثرہ افراد کو مدد ملتی ہے۔

ایسے لوگ جو انشورنس کرائے بغیر گاڑی چلاتے ہیں یا چلانے کی اجازت دیتے ہیں، انہیں سزا دی جا سکتی ہے، جس میں قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں قید کی سزا بھی شامل ہے۔

ایسے قصوروار افراد کو موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے سیکشن 196 کے تحت یہ سزا دی جا سکتی ہے:

  • پہلے جرم پر-تین مہینے تک کی قید یا دو ہزار روپے کا جرمانہ، یا دونوں۔
  • اس کے بعد کے جرائم میں -تین مہینے تک کی قید کی سزا یا چار ہزار روپے جرمانہ، یا یہ دونوں۔ گاڑی مالکان کو اپنی گاڑیوں کے مؤثر تھرڈ پارٹی انشورنس کے بارے میں دھیان رکھنا چاہئے اور اگر یہ موجود نہ ہو، تو فوری طور پر اسے حاصل کرنا ضروری ہے۔
  • جو گاڑیاں درست مؤثر تھرڈ پارٹی انشورنس کور کے بغیر چلاتی پائی جائیں گی، تو ان پر درج بالا سزائیں انفورسمنٹ افسران لاگو کر سکتے ہیں۔

***

ش ح۔  ع س۔ ک ا


(Release ID: 2024441) Visitor Counter : 70