کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جگت پرکاش نڈا نے کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 5:32PM by PIB Delhi

جناب جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ چارج لینے کے موقع پر ، کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس کی وزیر مملکت  محترمہ انوپریہ پٹیل بھی موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011J71.jpg

جناب جے پی نڈا نے 1975 میں سیاست میں قدم رکھا۔ 1989 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران، انہیں بی جے پی کے یوتھ ونگ کے انتخابی انچارج کے طور پر ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی۔ بعد میں انہوں نے اپنی آبائی ریاست ہماچل پردیش سے اسمبلی کا الیکشن لڑا اور تین بار کامیابی حاصل کی۔ وہ ہماچل پردیش میں کابینہ وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے ممبر سکریٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ وہ نومبر 2014 سے مئی 2019 تک مرکزی وزیر صحت کے عہدے پر بھی  فائز رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023NJE.jpg

مرکزی وزیر کا استقبال فرٹیلائزر، فارماسیوٹیکل، کیمیکل اور پیٹرو کیمیکلز کے سکریٹریوں نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003G9W0.jpg

جناب جے پی نڈا نے چارج سنبھالنے کے بعد فرٹیلائزرز، فارماسیوٹیکلز، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے سیکریٹریوں سے بھی بات چیت کی جہاں انہیں جاری پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00495KS.jpg

 

 ش ح۔م م - ج

UNO-7332



(Release ID: 2024294) Visitor Counter : 49