امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کا عہدہ سنبھالا


اس وزارت میں خدمت کرنے کا بہترین موقع جس کا براہ راست تعلق 80 کروڑ ہندوستانیوں کی خدمت سے ہے:جناب جوشی

Posted On: 11 JUN 2024 3:22PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00127K2.jpg

 

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج یہاں باضابطہ طور پر صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے سابق مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ریاستی وزراء جناب بی ایل ورما اور محترمہ نیمو بین جینتی بھائی بمبھانیا کی موجودگی میں جناب جوشی کو عہدے کی ذمے داری سونپی گئی۔

جناب سنجیو چوپڑا، سکریٹری، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم اور محترمہ ندھی کھرے، سکریٹری محکمہ صارفین امور کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عہدہ سنبھالنے کے موقع پر جناب پرہلاد جوشی نے موقع فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جناب جوشی نے کہا ‘‘میں شکرگزار ہوں کہ عزت مآب وزیر اعظم نے مجھے اس وزارت میں خدمات انجام دینے کا موقع دیا جس کا براہ راست تعلق 80 کروڑ ہندوستانیوں کی خدمت سے ہے۔’’ جناب جوشی نے مزید کہا کہ پی ایم غریب کلیان اَن یوجنا ایک اہم اسکیم ہے، جو عوامی تقسیم کے نظام کے ذریعے مفت اناج فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح حکومت کے پہلے 100 دنوں میں سابق مرکزی وزیر جناب گوئل کے ذریعہ نشاندہی کی گئی سرگرمیوں کو نافذ کرنا ہوگا۔

 

****

 

ش ح۔ش ت۔ن ع

U:7314



(Release ID: 2024176) Visitor Counter : 26