وزارت دفاع

ایل ایس اے ایم13(یارڈ 81) 08 x میزائل کم ایمونیشن (ایم سی اے) بارج پروجیکٹ کے پانچویں بارج کا آغاز

Posted On: 11 JUN 2024 3:22PM by PIB Delhi

‘میزائل کم ایمونیشن بارج، ایل ایس اے ایم 13 (یارڈ81)’ 08 x میزائل کم ایمونیشن بارج پروجیکٹ کے پانچویں بارج کا آغاز کیا گیا ہے، جسے ایم ایس ایم ای شپ یارڈ،میسرز سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمٹیڈ(ایس ای پی پی ایل)، وشاکھاپٹنم نے ہندوستانی بحریہ کے لیے بنایا ہے۔10 جون 24 کو میسرز ونیاگا میرین پیٹرو لمیٹڈ، میرا بھائیندر، مہاراشٹر(میسرز سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی لانچ سائٹ) میں شروع کیا گیا تھا۔ لانچنگ تقریب کی صدارت کومیڈور منیش وِج، جنرل منیجر(کیو اے)، این ڈی(ایم بی آئی) نے کی۔

 08 x میزائل کم ایمونیشن بارج کی تعمیر کا معاہدہ وزارت دفاع اورمیسرز سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے درمیان 19 فروری2021 کو جیٹیوں کے ساتھ اور بیرونی بندرگاہوں پر ہندوستانی بحریہ(آئی این)کے بحری جہازوں کے لیے سامان/گولہ بارود کے ٹرانسپورٹیشن  کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہوا تھا۔

 یہ بارجز مقامی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں اور متعلقہ بحری قوانین اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس)کے ضابطے کے تحت بنائے گئے ہیں۔ ڈیزائن مرحلے کے دوران بارج کی ماڈل ٹیسٹنگ نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری (این ایس ٹی ایل)، وشاکھاپٹنم میں کی گئی۔ یہ بارج حکومت ہند(جی او آئی)کے میک اِن اِنڈیا پہل کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

 

01.jfif

 

02.jpg

 

****

 

ش ح۔ش ت۔ن ع

U:7312



(Release ID: 2024150) Visitor Counter : 29


Read this release in: Telugu , English , Hindi