وزارت دفاع
جناب راج ناتھ سنگھ لگاتار دوسری مدت کے لیے وزیر دفاع ہوں گے
جناب سنجے سیٹھ دفاع کے نئے وزیر مملکت ہیں
Posted On:
10 JUN 2024 8:54PM by PIB Delhi
جناب راج ناتھ سنگھ کو2024-2019کے کامیاب دور کے بعد، وزیر اعظم کے مشورے کے مطابق صدر کی طرف سے مسلسل دوسری مدت کے لیے وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ لکھنؤ، اتر پردیش سے ممبر پارلیمنٹ جناب راج ناتھ سنگھ نے پہلی بار یکم جون 2019 کو وزارت دفاع کے سربراہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔
جناب راج ناتھ سنگھ 10 جولائی 1951 کو اتر پردیش کے ضلع چندولی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورکھپور یونیورسٹی سے فزکس میں ماسٹرز کیا۔ وہ پیشے کے اعتبار سے استاد تھے۔ انہوں نے1980-1977 اور2003-2001 میں اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ
1992-1991 میں اتر پردیش حکومت میں وزیر تعلیم رہے ۔ انہوں نے2000-1999 تک مرکزی کابینہ میں زمینی ٹرانسپورٹ کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
بعد میں وہ2002-2000 تک اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔ 2003 میں انہوں نے مرکزی کابینہ میں وزیر زراعت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1999-1994 اور 2008-2003 میں دو بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ 2009 میں وہ 15ویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے 07 اکتوبر 2009 کو اخلاقیات سے متعلق کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ کو 27 مئی 2014 کو وزیر داخلہ کے طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا۔ ان کی شادی محترمہ ساوتری سنگھ سے ہوئی ہے اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
جھارکھنڈ، رانچی سے ممبر پارلیمنٹ جناب سنجے سیٹھ کو وزارت دفاع میں وزیر مملکت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ جناب سنجے سیٹھ 2019 میں پہلی بار رانچی سے ممبرپارلیمنٹ بنے، اور وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی کے رکن تھے۔ 2024 میں بھی وہ رانچی سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
********
ش ح۔ش م۔ج ا
U:7287
(Release ID: 2023918)
Visitor Counter : 72