کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت نے کوئلہ کانکنی کے لیے ماحولیات اور جنگلات کی منظوری پر ورکشاپ منعقد کی
Posted On:
10 JUN 2024 8:02PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے کوئلہ کانکنی کے لیے ماحولیات اور جنگلات کی منظوری پر آج یک روزہ ورکشاپ منعقد کی۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اور سی سی) کے تعاون سے نئی دہلی میں منعقدہ اس ورکشاپ میں کوئلے کی وزارت، ایم او ای ایف سی سی، کول انڈیا لمیٹڈ، ایس ای سی ایل، بی سی سی ایل، ای سی ایل، این ایل سی آئی ایل، ایس سی سی ایل، این ٹی پی سی، کوئلہ کنٹرولر آرگنائزیشن، نجی کوئلہ کمپنیوں اور کوئلہ کانکنی کے شعبوں کے دیگر ماہرین اور 175 سے زائد افسران نے حصہ لیا۔
کوئلے کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے اور کوئلے کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد افسر جناب ایم ناگ راجو مہمانِ ذی وقار تھے۔
اپنے افتتاحی تبصرے میں، جناب ایم ناگ راجو نے اقتصادی فوائد اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان اہم توازن قائم کرنے پر زور دیا اور ماحولیات کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب امرت لال مینا نے اپنے کلیدی خطبے میں پائیداری کے لیے کوئلے کی وزارت کی عہد بندگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زمین بازبحالی اور جامع شجرکاری پروگراموں کے سلسلے میں کی جا رہی کوششوں پر روشنی ڈالی جو کانکنی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے والے علاقوں سے آگے نکل گئے ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں کوئلہ کمپنیوں نے اپنی اپنی تنظیموں کے ذریعہ بہترین طور طریقوں پر ویڈیو ز پیش کیں۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے اسپیکر حضرات نے ضوابط سے متعلق فریم ورک، طریقہ کار سے متعلق ضروریات، پالیسی اپ ڈیٹ، تعمیل سے متعلق حکمت عملیوں اور کوئلہ کانکنی کے پروجیکٹوں کے لیے ماحولیات اور جنگلات منظوری حاصل کرنے کے بہترین طور طریقوں کے بارے میں اپنی تفصیلی معلومات ساجھا کی، جس میں اطلاعاتی سیشنوں اور باہم اثر پذیر تبادلہ خیال کا سلسلہ شامل ہے۔
جنگلاتی منظوری، ماحولیاتی منظوری، جنگلی حیات کی منظوری، تسلیم شدہ معاوضہ دار جنگلات (اے سی اے)، گرین کریڈٹ اور زیر زمین پانی کی منظوری، وغیرہ کے لیے ایم او ای ایف سی سی اور سی جی ڈبلیو اے بورڈ کے افسران کے ذریعہ تفصیلی پرزنٹیشن پی بھی پیش کی گئیں۔
کوئلہ کی وزارت نے ماحولیات اور جنگلات سے متعلق منظوری حاصل کرنے میں درپیش چنوتیوں کو حل کیا اور منظوری کے عمل کی کامیاب طور طریقے کا مظاہرہ کیا، سیکھے گئے اسباق اور اختراعی طریقوں پر زور دیا۔ باہم سوال و جواب کے سیشن نے کوئلہ کمپنیوں کو منظوری حاصل کرنے میں درپیش چنوتیوں کے بارے میں بصیرت اور ماہرانہ خیالات رکھنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ باہم بات چی پر مبنی پینلوں نے اہم مسائل جیسے کہ توازن ترقی اور ماحولیاتی پائیداری پر توجہ دی۔
تقریب کا اختتام اعلیٰ عہدیداروں کے تبصروں کے ساتھ ہوا، جس میں ماحولیاتی تحفظات کو برقرار رکھتے ہوئے منظوری کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لیے اہم اقدامات اور آگے بڑھنے کا طریقہ بتایا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7280
(Release ID: 2023900)
Visitor Counter : 59