عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے مئی 2024 کے لیے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 22ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی
مئی 2024 میں ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کل 55,940 شکایات کا ازالہ کیا گیا
مئی 2024 کے شکایات کے ازالے کے اشاریہ میں، گروپ اے میں آسام، گروپ بی میں انڈمان اور نیکوبار، گروپ سی میں اتر پردیش اور گروپ ڈی میں تلنگانہ سرفہرست
Posted On:
10 JUN 2024 8:35PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے مئی، 2024 کے لیے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 22ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی۔ مذکورہ رپورٹ عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے ذریعے شکایات کے ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔
مئی 2024 میں ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کل 55940 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ 31 مئی 2024 تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہونے والی زیر التوا شکایات کی تعداد 209582 ہے۔
رپورٹ میں مئی 2024 کے مہینے میں تمام چینل (سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل، پی ایم او پی جی پورٹل، موبائل ایپلیکیشن) کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس پر رجسٹرڈ نئے صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔ اتر پردیش سے سب سے زیادہ رجسٹریشن 7323 اور اس کے بعد مہاراشٹر 5290 رجسٹریشن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
مذکورہ رپورٹ مئی 2024 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ریاستی تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زیادہ سی ایس سی پر دستیاب ہے، جو 2.5 لاکھ گاؤں کی سطح کے کاروباریوں (وی ایل ای) کے ساتھ منسلک ہے۔ مئی 2024 کے مہینے میں سی ایس سی کے ذریعے 6011 شکایات درج کی گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات آسام سے (2383 شکایات) اس کے بعد اتر پردیش (831 شکایات) سے درج کی گئیں۔ یہ ان اہم مسائل/ زمروں کو بھی اجاگر کرتا ہے جن کے لیے زیادہ سے زیادہ شکایات سی ایس سی کے ذریعے درج کی گئیں۔
مئی، 2024 میں، فیڈ بیک کال سینٹر نے 71996 فیڈ بیکس اکٹھے کیے، جمع کیے گئے کل فیڈ بیک میں سے، تقریباً 49 فیصد شہریوں نے اپنی متعلقہ شکایات کے لیے فراہم کردہ حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مئی، 2024 میں، فیڈ بیک کال سینٹر کے ذریعے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے لیے 22887 فیڈ بیک اکٹھے کیے گئے، جمع کیے گئے فیڈ بیک میں سے، تقریباً 43 فیصد شہریوں نے فراہم کردہ حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کی گزشتہ 6 مہینوں میں کارکردگی، شہریوں کے اطمینان کے فیصد کے حوالے سے بھی مذکورہ رپورٹ میں موجود ہے۔
رپورٹ میں مالی سال 2022-23 اور مالی سال 2023-24 میں سیوتم اسکیم کے تحت جاری کردہ گرانٹس کی حیثیت بھی شامل ہے۔ 18 ریاستیں ڈی اے آر پی جی کے تیار کردہ سیوتم اسکیم پورٹل کا استعمال کر رہی ہیں۔ مالی سال 2023-24 میں 286 ٹریننگ مکمل کی گئی ہیں جس میں 18 ریاستوں سے 8973 افسران کو تربیت دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بہار اور جھارکھنڈ سے شکایات کے مؤثر حل کی کامیابی کی دو کہانیاں بھی پیش کی گئی ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7281
(Release ID: 2023897)
Visitor Counter : 50