صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ماریشس کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ٔ ہند سے ملاقات کی
Posted On:
10 JUN 2024 6:43PM by PIB Delhi
جمہوریہ ٔماریشس کے وزیر اعظم، جناب پروند کمار جگناوتھ نے آج (10 جون، 2024) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ٔہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر مرمو نے اس سال کے شروع میں ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی ماریشس کے اپنے کامیاب سرکاری دورے اور ماریشس کی قیادت اور لوگوں کے ساتھ ان کی بات چیت کوشوق سے یاد کیا۔
انہوں نے اس بات کی توثیق کی کہ ماریشس، بحر ہند کے علاقے میں وژن ساگر کے ایک حصے کے طور پر اور امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے ہمارے عزم کے تحت،ہندوستان کا ایک اہم بحری شراکت دار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں درج کی گئی متاثر کن پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، اور منفرد اور کثیر جہتی ہند-ماریشس شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
***************
(ش ح۔ش ت۔ ج ا)
U:7275
(Release ID: 2023804)
Visitor Counter : 91