کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی معیارات کونسل نے ،ہندوستان بھر کے 20 سے زیادہ شہروں میں ایکریڈیٹیشن  کاعالمی دن منایا

Posted On: 10 JUN 2024 5:21PM by PIB Delhi

ہندوستان کی معیارات کونسل (کیو سی آئی) نے، آج ہندوستان کے 20 سے زیادہ شہروں میں عالمی یوم تصدیق منایا۔ نئی دہلی میں منعقدہ اس تقریب کا موضوع’’ایکریڈیشن: کل کو بااختیار بنانا اورمستقبل کی تشکیل‘‘تھا۔ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری، جناب راجیش کمار سنگھ نے اس کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں  ایمس، نئی دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سرینواس ، ہندوستان کی معیارات کونسل کے چیئرپرسن جناب جیکسے شاہ  کے علاوہ صنعت کے بہت سے لیڈر، سرکاری افسران اور کمپنیوں کے سربراہ موجود تھے،جنہوں نے تمام شعبوں میں معیار زندگی کو تشکیل دینے میں ایکریڈیٹیشن کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب راجیش کمار سنگھ نے معیاری  طورطریقوں سے آگے بڑھنے اور ایسے ایک عمل کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ہمیں ہجوم سے الگ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکریڈیٹیشن کےادارے اور معیار کےمکمل نظام کومضبوط بنانا صرف ایک ضرورت ہی نہیں ہے ،بلکہ بہترین کارکردگی کی جانب ایک جامع اقدام ہے۔

این اے بی ایل اوراین اے بی سی بی، دونوں ،ہندوستان میں ایکریڈیٹیشن بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیتے ہیں اور بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن فورم (آئی اے ایف) اور بین الاقوامی لیبارٹری ایکریڈیٹیشن تعاون (آئی ایل اے سی) کے کثیر جہتی شناختی انتظامات کے دستخط کنندگان ہیں۔این اے بی ایل کے پاس 8000 سے زیادہ تسلیم شدہ لیبز ہیں اوراین اے بی سی بی کے پاس 260 سے زیادہ تسلیم شدہ سی اے بی ایس (کنفارمیٹی اسسمنٹ ادارے) ہیں۔

ہندوستان کی معیارات کی کونسل، جو حکومت ہند اور ہندوستانی صنعت کے ذریعہ 1997 میں قائم کی گئی تھی، ہندوستان میں ایک اعلیٰ تنظیم ہے جو معیار سے متعلق تمام معاملات  کے ضمن میں تیسرے فریق کے قومی ایکریڈیٹیشن نظام کے قیام اور اسے چلانے، تمام شعبوں میں معیار کو بہتر بنانے اور حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین  کو مشورہ دینے کی ذمہ دار ہے۔

 

********

U.No.7270

(ش ح ۔ا ع۔م ش )   

 


(Release ID: 2023775) Visitor Counter : 78