وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور قطر نے آج نئی دہلی میں سرمایہ کاری سے متعلق مشترکہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد کیا

Posted On: 06 JUN 2024 7:07PM by PIB Delhi

 جمہوریہ ہند اور ریاست قطر کی قیادت کے وژن سے باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے مقصد سے ، بھارت اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق مشترکہ ٹاسک فورس (جے ٹی ایف آئی) کا پہلا اجلاس آج نئی دہلی ، بھارت میں طلب کیا گیا۔

جوائنٹ ٹاسک فورس کی مشترکہ صدارت حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ اور حکومت قطر کی وزارت تجارت و صنعت کے انڈر سکریٹری عزت مآب محمد بن حسن المالکی نے کی۔

باہمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے جذبے کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق مشترکہ ٹاسک فورس نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بنیادی ڈھانچے اور توانائی سے لے کر ٹیکنالوجی اور جدت طرازی تک مختلف شعبوں میں تیز تر ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کے اجتماعی امکانات سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جے ٹی ایف آئی نے بھارت اور قطر کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے ، جس کی جڑیں مشترکہ اقدار ، مشترکہ مقاصد اور جامع ترقی کے لیے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7223


(Release ID: 2023317) Visitor Counter : 71