وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر اور لداخ کے ریاستی/ضلعی نوڈل افسران کے لیے آج مربوط سیمپل سروے پر ورکشاپ اور تربیت کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
06 JUN 2024 5:53PM by PIB Delhi
ہماچل پردیش اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیراور لداخ کے ریاستی/ضلعی نوڈل افسران کے لیے انٹیگریٹڈ سیمپل سروے (آئی ایس ایس)پر ایک ورکشاپ اور تربیت6 جون 2024 کو لیہہ، لداخ میں منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کے ساتھ تربیتی پروگرام کا افتتاح حکومت ہند کی وزارت ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کےمحکمہ مویشی پروری و ڈیری کے مشیر(اعداد و شمار) جگت ہزاریکا نے کیا۔
ورکشاپ نیز تربیتی پروگرام کے مقاصد ای-ایل آئی ایس ایس ایپلی کیشن پر ریاستی اور ضلعی نوڈل افسران کو اَپ ڈیٹ کرنا، ڈیٹا کے اہم خلاء کی نشاندہی کرنا اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مویشیوں پر مبنی مصنوعات سے متعلق بڑے ڈیٹا کی درست رپورٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات تجویز کرنا ہیں۔
اس ورکشاپ میں جناب وی پی سنگھ، ڈائریکٹر (اے ایچ ایس) ڈی اے ایچ ڈی، حکومت ہند، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈائریکٹر، مویشی /بھیڑ پروری و محکمہ ماہی پروری، لداخ، ڈاکٹر الطاف احمد لاوے، ڈائریکٹر، اے ایچ ڈی، کشمیر ،جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور لداخ کے ریاستی/ضلعی نوڈل افسران اور آئی سی اے آر-آئی اے ایس آر آئی کے نمائندے موجود تھے۔
****
ش ح۔م م۔ن ع
U:7216
06.06.2024
(Release ID: 2023276)
Visitor Counter : 57